کراچی پریس کلب کے لان کو معروف صحافی صدیق بلوچ کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: کراچی پریس کلب کے لان کو معروف صحافی صدیق بلوچ کے نام سے منسوب کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب سے انور ساجدی ، ڈاکٹر سلیم کرد ، مجاہد بریلوی ، ڈاکٹر توصیف احمد خان ، ڈاکٹر جبار خٹک ، شاہد حسین ،مشتاق سہیل ، سینئر فوٹو گرافر ظفر احمد ، پریس کلب کے صدر سعید سربازی ، سکریٹری شعیب احمد اور عارف بلوچ نے خطاب کیا جبکہ شرکاء میں خالق زدران ، عبدالخالق مارشل ، سہیل سانگی ، امتیاز فاران ، نصرالدین مینگل ، شمس کھیریو ، ذوالفقار راجپر ، احتشام سعید پاشا ، رفیق بلوچ ، سعید جان بلوچ ، نصیر احمد ، حیدر شاہ ، بشیر احمد بلوچ ، جی ایم بلوچ ، شفیع بلوچ ، زاہد بارکزئی ، عمران فاکر ، راشد بلوچ سمیت صحافتی ، سیاسی ، علمی و ادبی شخصیات شامل تھے ۔



ریکورڈک ،بیرک کمپنی کی جانب سے بلوچستان حکومت کو 3 ملین ڈالر کی ادائیگی ،وزیر اعلیٰ کا خیر مقدم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان کے علاقے ریکوڈک میں معدنی وسائل کی کان کنی کیلئے حکومت اور کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن کے درمیان نئی شراکت داری کے فریم ورک کے تحت بلوچستان کی صوبائی حکومت کو 3 ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی کردی گئی۔



وفاقی ترقیاتی منصوبوں کو تیز اور کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کیلئے فنڈز فراہم کئے جائیں ، قدوس بزنجو۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے یہاں وفاقی سیکرٹری پلاننگ سید ظفر علی شاہ کی ہونے والی ملاقات میں صوبے میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کو تیز کرنے، نئے ترقیاتی منصوبوں کو آئندہ سال کی وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے، جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکج پر عمل درآمد اور گوادر کی ترقی سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر آفتاب اکبر بھی اس موقع پر موجود تھے۔



کیو ڈی اے کوئٹہ شہر کے بڑھتے مسائل کے حل کیلئے نئے منصوبے تجویز کرے،قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان و چئیرمین کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت منعقدہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی اجلاس میں



آئی ایم ایف شرائط پر عمل شروع، گریڈ 17 تا 22 سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا، گریڈ 17 سے 22  تک کے سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، سرکاری افسر بے نامی جائیداد نہیں رکھ سکیں گے۔



ریکوڈک کے بعد مز ید منصوبے بھی زیر غور ہیں، قدوس بزنجو۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ریکوڈک کے بعد صوبے میں مزید منصوبے بھی پائپ لائن میں ہیں ان کے شروع ہونے سے بلوچستان اور پاکستان کے مالی حالات میں بہتری آئیگی، وفاق سے این ایف سی کی ادائیگیاں شروع ہوئی ہیں،پشاور دھماکہ قابل مذمت ہے مسجد میں نمازیوں پر حملے کر نے والے مسلمان نہیں ہوسکتے، 5فروری کو کوئٹہ میں 27سال بعد قومی سطح کا کرکٹ میچ ہونے جارہا ہے، پی سی بی کو باور کروائیں گے کوئٹہ میں میچز کروائے جاسکتے ہیں،چمن تا کراچی شاہراہ پر کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے وزیراعظم سے بات کرونگا۔



پی پی ایل واجبات کی ادائیگی میں سنجیدہ نہیں ، بلوچستان کے وزیر خزانہ کی وزیر پٹرولیم سے شکایت ۔

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: صوبائی وزیر خزانہ زمرک خان اچکزئی نے وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق حسین ملک سے ملاقات کی اس موقع پر پی پی ایل کے ذمہ بلوچستان کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ پی پی ایل کے ذمہ واجبات طویل عرصہ سے زیر التوا ہیں اور صوبائی حکومت کی جانب سے بارہا رابطوں کے باوجود واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے پی پی ایل کی جانب سے سنجیدہ رویہ کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا ہے۔