
آواران: بلوچستان نیشنل پارٹی آواران کا سینئر رہنما ء سردار محمد اسلم میروانی کی قیادت میںوفد نے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ سے ملاقات کی۔بی این پی آواران کے رہنماؤں نے گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر ملک عبدالولی خان کاکڑ کو مبارکباد دی۔بی این پی رہنماؤں نے آواران کے اہم علاقائی مسائل سے گورنر بلوچستان کو آگاہ کرتے ہوئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔