کراچی : پاکستان میڈیکل کمیشن کے خلاف سراپا احتجاج میڈیکل انٹری ٹیسٹ اسٹوڈنٹس کمیٹی کے احتجاجی مظاہرے کی حمایت میں کراچی سے طلبہ تنظیمیں 23 ستمبر کو ‘‘بلوچ اسٹوڈنٹس سالیڑیرٹی کمیٹی’’ کے بینر تلے کراچی پریس کلب کے باہر 3 بجے احتجاجی مظاہرہ منعقد کرینگے جس میں تمام طلباء تنظیمیں، سیاسی و سماجی کارکنان اور ترقی پسند طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد دہوار بلوچ اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا کہ ڈیرہ اللہ یار کے زیرو پوائنٹ کے مقام پر نیشنل پارٹی کے پرامن احتجاجی دھرنے پر فائرنگ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا واحد گرین بیلٹ نصیرآباد ریجن میں سرکاری کاسہ لیس عناصر کی جانب سے اپنے ذاتی زمینوں کی فصلوں کی منافع خوری کی غرض سے عرصہ دراز سے دانستہ طور پر پٹ فیڈر اور کھیرتر کنال میں پانی کا مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ مکران ڈویژن اکیسویں صدی میں پانی ‘ بجلی و دیگر سہولیات سے محروم ہے طویل لوڈشیڈنگ اور گوادر کے باسی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جبکہ حکمران صرف سوشل میڈیا میں لفاظی بیانات اور باتوں تک محدود ہیں موجودہ دور حکومت میں مکران ڈویڑن ‘ کوئٹہ سمیت بلوچستان کو پانی ‘ بجلی کی سہولیات سے دانستہ طور پر محروم کیا جا رہا ہے۔
خضدار: وزیراعظم پاکستان کے ویژن گرین و کلین پاکستان مہم کے تحت جنگلات نرسری خضدار میںممبر بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری ناظم جنگلات قلات ڈویژن محمد اقبال زہری مہتمم جنگلات خضدار راجا آصف لطیف کھوسہ پی ایس ایم پی اے خضدار غلام علی باشاہ عمرانی ڈپٹی رینجر وائلڈ لائف خضدار محمد اسلم عمرانی محمدیونس موسیانی و دیگر نے پودے لگائے۔
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جیونی زون کا جنرل باڈی اجلاس زیرصدارت زونل آرگنائزر ماجد حمید منعقد ہوا جس کے مہمان خاص تنظیم کے مرکزی سیکریٹری جنرل ماما عظیم بلوچ تھے جبکہ بی ایس گوادر زون کے صدر ابوبکر کلانچی،نائب صدر میرساقہ اقبال اور جنرل سیکریٹری سنیل بلوچ نے بطور اعزازی مہمانان شرکت کی۔
کوہلو: آل پارٹیز کی جانب سے ضلع میں تیل اور گیس کے حقوق کے حصول کے لئے احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی ریلی ٹریفک چوک سے شروع ہوکر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے بینک چوک پہنچی جہاں مقررین ملک گامن مری ،علی نواز ،غازی خان پوادی ،مرزا غالب مری ،نوریز بلوچ، جمعیت علماء اسلام ،نیشنل پارٹی ،بلوچستان نیشنل پارٹی سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔
تربت: بلوچستان نیشنل پارٹی سلو بلیدہ کے سنیئر رہنما کامریڈ برکت بلوچ نے کہا ہے کہ باپ پارٹی ایک سیاسی پارٹی نہیں بلکہ ایک گروپ کے نام سے بنا ہے جو چند لوگوں پر مشتمل ہے، باپ پارٹی کو چار سال پورے ہوگئے ابھی تک کوئی ایک بندہ اس میں شامل نہیں ہوا ہے کیونکہ لوگوں کو پتہ ہے کہ اس کا کوئی آئین ہے ناکہ منشور،یہ اقتدار تک محدود ہے اقتدار ختم ہوتے ہی انشاء اللہ باپ پارٹی کا بلوچستان بھر میں خاتمہ ہوگا،کامریڈ برکت بلوچ نے کہا ہے۔
مانجھی پور: نہر مانجھوٹی شاخ کو شگاف،کئی ایکڑ پر کھڑی چاول کی فصل زیرآب، محکمہ ایری گیشن غائب لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق مانجھی پور کے قریب گوٹھ میر اکرم خان کھوسہ کے مقام پر نہر مانجھوٹی شاخ کو تقریباََ 30 سے 40 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس کی وجہ سے کئی ایکڑ پر چاول کی کھڑی پنیری زیر آب آگئی۔
نوکنڈی : بلوچ قومی وسائل کی دفاع اور بلوچستان و محکوم اقوام کی حقوق کی جنگ حقیقی معنوں میں نیشنل پارٹی لڑرہی ہے اور نیشنل پارٹی بلوچستان کا سب سے بڑا منظم پارٹی ہے جس میں ایک بہترین سنجیدہ قیادت کے ساتھ ہزاروں کمٹڈ اور مخلص ورکرز کی کھیپ موجود ہیں ان خیالات کااظہار نیشنل پارٹی میں یونین کونسل جھلی کے مذہبی رہنمامولوی عبدالوحیدشیرزئی کے۔
قلعہ سیف اللہ :جمعیت طلباء اسلام یونین کونسل رود جوگیزی کے زیر اہتمام تربیتی کنونشن سے جمعیت علماء اسلام تحصیل قلعہ سیف اللہ امیر مولانا محمد نعیم جے ٹی آئی ضلعی صدر مولوی آدم خان خیر خوا مرتضی مسرو ر کاکڑ نجیب اللہ مچر زی، رحیم الدین جوگیزی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت طلباء اسلام نیک صالح نوجوانوں کی ایک منظم تنظیم ہے۔