\کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے دونئے یژنز اور اضلاع کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، منگل کو گورنر بلوچستان نے کابینہ کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے ضلع ژوب کو دو ڈویژنز میں تقسیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ژوب ڈویژ ن میںژوب، قلعہ سیف اللہ اور شیرانی جبکہ لورالائی ڈویژن میں ضلع لورالائی، موسیٰ خیل، بارکھان اور دکی شامل ہیں اسی طرح قلعہ عبداللہ کو بھی دو اضلاع میں تقسیم کردیا.گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر جنگل پیر علی زئی ہوگا
مچھ: شہری ایکشن کمیٹی مچھ کا ایک اجلاس منعقد ہوا شہری ایکشن کمیٹی میں شامل سیاسی جماعتوں کے نمائندے نیشنل پارٹی سے خدائے رحیم بلوچ مسلم لیگ ن سے ملک اسداللہ سمالانی پی پی پی کے ضلعی صدر وڈیرہ عبدالرشید ابڑوجمعیت علما اسلام سے حافظ صدیق سمالانی پی ٹی آئی سے حسن مینگل پریس کلب مچھ سے حاجی غلام سرور تالپور جی ٹی اے بی سے خدائے رحیم سمالانی اور ٹریڈ یونینز پاکستان پیرامیڈیکل فیڈریشن بولان ادبی دیوان جی ٹی اے آئینی ودیگر سماجی سیاسی تنظیموں کے نمائندوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔
نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی آرگنائزر حاجی میربہادرخان مینگل نے کہاکہ صوبائی حکومت نے22-2021کے پی ایس ڈی پی میں نوشکی کے عوام کیلئے صحت ،تعلیم ،آبنوشی اسکیم رکھنے کے بجائے اپنے منظورنظرشخص کونوازا ہے جوکہ نوشکی کے عوام کی ٹیکسوں کی رقم پرڈاکہ ڈالنے سے کم نہیں اورغیرمنتخب شخص کی تجویز پر صوبائی پی ڈی ایس پی میں ایسے ترقیاتی اسکیم کیلئے رقم رکھی گئی ہے جس سے نوشکی کے عوام کوکوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ کروڑوں روپے کے فنڈز کوغیرضروری اسکیموں کینام پر ہڑپ کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے
خضدار: خضدار نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق لیویز کے مطابق ثناء اللہ ولد ٹکری اللہ بخش قوم خدرانی نائب قاصد لیبر ڈیپارٹمنٹ پھیشی کپر سے خضدار اپنی ڈیوٹی پر جارہے تھے۔
کوئٹہ: مرکزی انجمن تاجران ہزار گنجی زون سریاب کے چیئرمین حاجی عبداسلام بادینی نے اپنے اخباری بیان میں کہاکہ سریاب روڈ کی توسیعی منصوبہ بندی شروع کی گئی مگر کام میں سست روی دکھائی دے رہی ہے سریاب روڈ کے دونوں جانب کھڈے اورگڑھے کودکر چھوڑ دی گئی ڈوریشن سے ہروقت گردوغبار اڑتادکھائی دے رہا ہے جس سے ایک جانب ٹرانسپورٹرز ،عوام کوآمدورفت میں مشکلات درپیش ہے
کوئٹہ: کوئٹہ میں ایف آئی اے کا حوالے اور ہنڈی کے کاروباری مرکز پر چھاپہ دو افراد کو گرفتار کر کے 1 لاکھ روپے سے زائد نقدی اور چیک بکس برآمد ایف آئی اے حکام کے مطابق پیر کو ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے کوئٹہ میں حوالے اور ہنڈی کے کاروباری مرکز پر چھاپہ مار کر دو افراد عبدالولی اور عبداللہ جان کو گرفتار کرلیا۔
گوادر: نیشنل پارٹی کے وفد کی ضلعی صدر فیض نگوری صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر آدم قادربخش کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر خان زرکون سے ملاقات۔ نیشنل پارٹی کے وفد نے گوادر شہر سمیت نواحی علاقوں، جیونی اورپشکان میں آنکاڑہ ڈیم سے مضر صحت پانی کی فراہمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ آنکاڑہ ڈیم سے مضر صحت پانی کی فراہمی جاری ہے جو پینے کے قابل نہیں جس کی وجہ سے وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں۔
خضدار: کسی کو انجینئرز کے جائز حقوق غضب کرنے نہیں دینگے تفصیلات کے مطابق گز شتہ روز بمقام چمروک خضدار ینگ انجینئرز کا ایک اہم ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں خضدار اور اس سے ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے کئی انجینئرحضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے پودگلی چوک پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پودگلی چوک پر فائرنگ سے حضور بخش نامی شخص جاں بحق جبکہ محمد یوسف زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مستونگ: لکپاس ٹول پلازہ ملک کے دیگر ٹول پلازوں سے مختلف کیوں؟ملک بھر کے دیگر ٹول پلازوں پر گاڑیوں سے 24گھنٹوں میں ایک بار ٹول ٹیکس وصول کی جاتی ہے مگر یہاں لکپاس ٹول پلازہ پر ایک گاڑی دن میں جتنی بار گزرے اتنے بار ٹول ٹیکس ادا کرنا پڑتاہے جو کہ سراسر ناانصافی اور ظلم ہے جبکہ دوسری جانب تقریبا 15سال پہلے ٹول پلازہ ایک معائدے کے تحت دیاگیا