لسبیلہ: لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام بندر کے سمندر سے دو لاشیں برآمد پولیس زرائع کے مطابق ہفتے کے روز ساحلی علاقے ڈام بندر کے ماہیگیروں نے اطلاع دی کہ سمندر میں دو لاشیں ہیں تو پولیس اور فشریز اہلکار لاشوں کو نکالنے کیکے بوٹ کے ذریعے گہرے سمندر میں گئے۔
کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن بلوچستان کے صوبائی ترجمان ڈاکٹر رحیم خان کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق حکومت کودیا گیا 24گھنٹے کا الٹی میٹم ختم ہوچکا ہے مگر نا اہل حکومت کی جانب سے تا حال کسی قسم کی پیش رفت کا نہ ہونا نا اہل حکومت کی غیر سنجیدگی ظاہر کرتی ہے لہٰذا ینگ ڈاکٹرز کی ایگزیکٹیو باڈی کے فیصلے کے کل سے جنرل آپریشن تھیٹرز سے بھی بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔
کوئٹہ: بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے ایف اے اور ایف ایس سی 2019کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا۔ ملٹری کالج سوئی کے طالب علم شہریار نے 1040 نمبر لے کر پہلی پوزیشن جبکہ بی آر سی لورالائی کے حمیداللہ نے 1026نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ بی لورالائی کے ہی سید اسداللہ نے 1024نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر حمل بگٹی،جنرل سیکرٹری حنیف خان لونی نے کہا ہے ڈاکٹروں پر تشدد اور دباؤ کے خلاف آج سے صوبے بھرکے سرکاری ہستپالوں میں ایمرجنسی کے سوا تمام سروسز میں بائیکاٹ کیا جائیگا آئے روز ڈاکٹروں کو سرکاری ہسپتالوں میں تشدد کا نشانہ بنا یا جارہا لیکن ڈاکٹروں کے تحفظ کے لئے کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھا ئے جاتے ڈاکٹروں کی حفاظت کیلئے سیکورٹی ایکٹ اور جائز مطالبات کی سمری کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔
کوئٹہ: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں طلباء کی تعلیم اور مستقبل سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت بلوچستان اور ہائر ایجوکیشن کی تعاون اور مالی معاونت کی بدولت یونیورسٹی آف بلوچستان کے جتنے بھی محترم اساتذہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے، اپنی تدریسی صلاحیتوں اور استعداد کار کو بڑھانے کے لئے مختلف اسکالر شپ کے تحت مغربی ممالک سمیت دنیا کی کسی بھی ملک گئے ہوں وہ واپس آکر اس غریب صوبے کے بچوں کو پڑھانے کے قانونی اور اخلاقی طور پر پابند ہیں۔
کوئٹہ: سانحہ آٹھ اگست میں شہید ہونے والے وکلاء کی تیسری برسی آج منائی جائیگی، کوئٹہ میں وکلاء تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے تعزیتی ریفرنس منعقد کئیجائیں گے۔
خضدار: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر باغبانہ کے قریب کار اور رکشہ میں تصادم،تین خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہیں تفصیلات کے مطابق رات گئے سب تحصیل باغبانہ کے مقام پر کار اور رکشہ میں تصادم ہوا۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ امن و امان کی بحالی میں ناکام ہو چکے ہیں مشن روڈ بم دھماکے میں جانوں کا ضیاع اور درجنوں بھر افراد کا زخمی ہونے باعث افسوس ہے کوئٹہ شہر میں تواتر کے ساتھ ایسے دلخراش واقعہ رونماہونے ہو رہے ہیں کوئٹہ میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو چکا ہے۔