کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ نے ڈیگار ی میں کان میں شہیدہونے والے مزدوروں کے لواحقین اور متاثرین سے ملاقات کی مائینز متاثرین اور لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس سے پہلے بھی آواز بلند کی ہے کہ کان کنی سے وابستہ افراد کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑا ہے کہ بارہا صرف ؒلفاظی حد تک اقدامات کئے گئے عملی طور پر اب تک کوئی اقدامات نہیں کئے گئے آج کا واقعات بھی دلخراش ہے 10سے زائد مزدور پھنسے ہوئے ہیں مگر ان کو نکالنے کیلئے کچھ نہیں کیا۔