بحریہ یونیورسٹی ڈینٹل اینڈ میڈیکل کالج کراچی کے پانچویں جلسہء تقسیم اسناد کا انعقاد

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : بحریہ یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے پانچویں ایم بی بی ایس اور دوسرے بی ڈی ایس کورس کا جلسہء تقسیم اسنا د آج منعقد ہوا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے133 گریجویٹس میں اسناد تقسیم کیں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے طلبا کو میڈلز عطا کیے۔



پاک بحریہ پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر کے احیاء کے لیے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں تاجر برادری کو تمام ممکنہ معاونت دینے کو تیار ہے ،نیول چیف

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے آج کراچی وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت ، پاکستان کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد تاجر برادری اور بحری شعبے کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا تھا تاکہ ملکی معیشت کو فروغ دیا جاسکے۔ 



ہنگلاج نانی مندر کا سالانہ میلہ 6 اپریل سے شروع ہوگا

| وقتِ اشاعت :  


اوتھل:  ہنگلاج نانی مندر کا سالانہ تین روزہ میلہ 6 اپریل کو شروع ہوگا،میلے میں دنیا بھر کے علاوہ اندرون ملک سے ہزاروں ہندو یاتری شرکت کریں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کو بھی میلے میں شرکت کی دعوت،تمام تیاریاں مکمل،سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔



حلقہ بندیاں ،بلوچستان سے 104 اعتراضات موصول ہوئے ،الیکشن کمیشن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق انتخابی حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 3اپریل تھی اب تک بلوچستان سے 104اعتراضات موصول ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طورپر ملک بھر سے 1ہزار 286اعتراضات موصول ہوئے ہیں ۔



پیچھے ہٹنے والا نہیں جھوٹے مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا، نوازشریف

| وقتِ اشاعت :  


فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ اپنے اصولوں سے پیچھے ہٹنے والا نہیں بلکہ ہر سازش اور ظلم وناانصافی کا مقابلہ کروں گا جب کہ 70 سال سے جو کچھ ہو رہا ہے وہ اب بدلنا ہوگا۔