ذرائع کے مطابق پہلے دن ہی نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف 7 بجے دفترپہنچ گئے لیکن اس وقت وزیراعظم ہاؤس کا عملہ ڈیوٹی پر نہیں پہنچا تھا تاہم صبح سویرے وزیراعظم شہبازشریف کی آمد پر پی ایم ہاؤس عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔
امریکی جریدے فوربز کے مطابق کورونا کی وجہ سے سست عالمی مارکیٹوں نے دنیا کے ارب پتی افراد کو بری طرح متاثر کیا اور اسی وجہ سے گزشتہ سال کے مقابلے رواں سال 87 امیر ترین افراد اس فہرست میں جگہ برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کا آج عدالت میں مقدمہ لگا تھا، ملک کے16 ارب لوٹنےوالےکوواشنگٹن سےوزیراعطم منتخب کیاگیا، شہبازشریف نے چپراسیوں کےذریعےٹی ٹیاں لگوائیں، ہم اس عمل کا حصہ نہیں بنے اور ہم نے اسمبلی سے استعفے دے دیئے ہیں، آج ایک غلام اسمبلی سے ہم آزاد ہو رہے ہیں، اسمبلی میں کھڑے ہوکر ہم نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا، اسپیکر کے پاس اب الگ الگ استعفے کی تصدیق کی ضرورت نہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن صوبائی حکومت کو گرانا نہیں چاہتی بلکہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا مقصد صوبائی اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانا تھا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری دیکھنے میں آرہی ہے اور ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قدر 2 روپے کم ہو گئی جس سے ڈالر 184.50 روپے کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ 12 بجے تک انتظار کریں گے اور اس کے بعد آگے بڑھیں گے۔