کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیے میں بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے زیراہتمام منعقد ہونے والے پی سی ایس کے امتحانات کے ملتوی ہونے کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پی سی ایس کے امتحانات مقررہ وقت پر منعقد ہوں گے۔ حکومت بلوچستان میرٹ کی پالیسی اور صوبے کے اہل اور باصلاحیت نوجوانوں کے حقوق کے تحفظ کے اپنے پختہ عزم پر پوری طرح کاربند ہے،یاد رہے
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ سرل لیکس کی تحقیقات کے لیے کمیٹی کے نام وزیراعظم کو پیش کردیئے ہیں، امید ہے کہ پیر تک کمیٹی تشکیل دے دی جائے گی۔
کوئٹہ: عدالت عالیہ بلوچستان میں حلف برداری کی ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی نے جناب نذیراحمد لانگو سے بطور ایڈیشنل جج عدالت عالیہ بلوچستان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر عدالت عظمیٰ کے جج جناب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، بلوچستان ہائی کورٹ کے جج صاحبان اور وکلاء بھی موجود تھے۔واضح رہے
کوئٹہ : صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین نے بیورو کریسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صوبے کے عوام کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں مگر اس کی راہ میں افسر شاہی رکاوٹ ہے صوبائی وزیر نے اپنی مبینہ بے اختیاری اور بیوروکریسی کے رویئے کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے بائیکاٹ بھی کیا تاہم بعد میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ انہیں منا کر واپس ایوان میں لے آئے۔
کراچی: لیاری کے علاقے سنگولائن عثمان بروہی روڈ پر دھماکہ سے 25 افرادزخمی ہوگئے جس میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، زخمیوں کو سول ہسپتال بے نظیر بھٹو ٹراماسینٹر میں منتقل کیاگیا ہے جہاں ان کی طبی علاج جاری ہے،ٹراماسینٹر کے باہر زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین اور اہلِ محلہ کی بڑی تعداد موجود تھی، زخمیوں کے متعلق سول ہسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو مکمل تفصیلات نہیں دی ہیں
پشاور: عدالت نے جعلی شناختی کارڈ بنوانے کا جرم ثابت ہونے پر افغان شہری شربت گلہ کو 15 دن قید اور ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمنے کی ادائیگی کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی واپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ گڈانی میں بحری جہاز میں آگ لگنے کے واقعہ کو سنجیدگی سے لیا جائے جو بھی ملوث پایا گیا ان کے خلاف قانونی کا رروائی عمل میں لائی جائے یہ اتفاقیہ حادثہ نہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا ہے صوبائی حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں
کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیو مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ کی من مانیاں مبینہ طو رپر پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر نے پر اسسٹنٹ کمشنر کے عملے نے گھر میں داخل ہو کر معذور شخص کو تشدد کا نشانہ بنادیا گیس اور بجلی کے میٹر ہمراہ لے گئے تاہم اسسٹنٹ کمشنر بتول اسدی کا کہنا ہے کہ ارباب کرم خان روڈ پرواقع گھرکے رہائیشوں کی جانب سے بے بنیاد الزامات عائد کئے جا تے ہیں
لورالائی: لورالائی یونیورسٹی میں نئے اکیڈمک بلاک کا افتتاح گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی نے کیا ۔ جس کی لاگت 60.24ملین روپے ہے۔ اسی طرح گرلز ہاسٹل اور بوائز ہاسٹل کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا جس کی لاگت 106.41ملین روپے ہے ۔ لورالائی یونیورسٹی میں نئے اکیڈمک بلاک کا افتتاح اور نئے بوائز اور گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد گورنر بلوچستان اور چانسلر لورالائی یونیورسٹی محمد خان اچکزئی نے رکھ دیا۔