اسلام آباد: سینٹ اجلاس میں سانحہ درگاہ شاہ نورانی پر تحریک التوا ء بحث کے لیے منظورہونے کے بعد بحث میں ممبران ایوان بالا نے حکومت اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر گہرے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے موٗثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا سینیٹر عثمان کاکڑنے کہا سیکورٹی اداروں کی ناکامی پر شاہ نورانی سانحہ پیش آیا۔گڈانی کی عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔