کراچی : زیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ کراچی یونیورسٹی میں چینی اساتذہ پر خود کش حملے میں ماسٹر مائنڈ سمیت 4 کردار ملوث تھے، چاروں کی شناخت کر لی گئی، دھماکے کا ایک کردار ماڑی پور سے پکڑا گیا۔مرتضی وہاب، سی ٹی ڈی اور رینجرز حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بتایا کہ گرفتار ملزم کراچی میں بی ایل ایف کے سلیپر سیل کا کمانڈر ہے۔
ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی پی نظریاتی طور پر ختم ہو چکی ہے، پنجاب میں بھی لا تعلق ہو چکی ہے،کے پی کے اور بلوچستان میں پی پی کاوجود نہیں، پی پی کی سیاست کا محور صرف سندھ کی سیاست رہ گئی ہے، آئندہ انتخابات میں پی پی کو سندھ میں بھی سرپرائز دیں گے،پنجاب میں زرداری صاحب نے پی پی کو ن لیگ میں سرینڈر کردیا ہے، ضمنی انتخابات میں پنجاب کی 20نشستوں پر پی پی کا کوئی امیدوار دیکھائی نہیں دے رہا، ملتان کے ضمنی انتخاب میں گیلانی صاحب اور ان کے صاحبزادے میری محبت میں‘ ن لیگ کی بھر پور انتخابی مہم چلا رہے ہیں،گیلانی نے نواز شریف سے آئندہ عام انتخابات کیلئے اپنے اور اپنے صاحبزادوں کیلئے سیٹ ایڈجسمنٹ کی بھیک مانگی کہ ان کے مقابلے میں ن لیگ اپنا امیدوار نہ لائے،پی پی،ن لیگ اکیلے اکیلے تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کرسکتے،دونوں جماعتیں ملکر بھی تحریک انصاف کو شکست نہیں دے سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی پی 217 کی یونین کونسل 45 رنگیل پور میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک‘ راناسجاد حمید، رانا شہباز سمیت اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔
گرفتار مشتبہ شخص کراچی یونیورسٹی میں چینی شہریوں پر خود کش حملہ کرنے والی شاری بلوچ کے شوہر سے رابطہ میں بھی تھا۔ مشتبہ شخص کو کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکے سے قبل بلوایا گیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کی انسداد دہشتگردی کے مقدمے میں باقاعدہ گرفتاری کی گئی ہے اور انہیں ریاست کے خلاف مجرمانہ سرگرمیوں کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے، ایک ارب ڈالر کیلئے آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کررہے ہیں،ہر قیمت پر آئی ایم ایف سے مذاکرات کرنا لازمی تھا،کوشش کی پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھانا پڑیں،یہ بھی سوچا کہ قیمتیں بڑھانے کے بجائے الیکشن میں چلے جائیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے لندن کی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کرلی، تاہم ان کے کانووکیشن میں مریم نواز شریک نہیں ہوسکیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صرف ایک مقصد کے لیے نکلا ہوں کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور، ملک کے اداروں کے خلاف جنگ لڑنے نہیں نکلا۔
کراچی: سندھ اور بلوچستان سے لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کے لئے احتجاجی کیمپ کراچی پریس کلب کے باہر پیر کے روز بھی جاری ہے۔ کراچی سے لاپتہ ہونے والے کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے حکومتی اداروں کی جانب سے بلوچوں کے اغوا کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔
اسلام آباد: پاکستان میں میڈیا سے وابستہ دانشوروں ، صحافیوں، ماہرین اقتصادیات اور پاپولیشن کونسل نے ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شرح آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے بجٹ میں غیر معمولی اضافے ، ٹھوس اقدامات اور جامع منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے،… Read more »