اقوام متحدہ کے زیر انتظام، لیویز افسران کے دوسرے بیچ نے تربیت مکمل کر لی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:  اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسدادِ منشیات و جرائم، یو این او ڈی سی کے ‘فوجداری نظامِ انصاف و قانونی اصلاحات پروگرام’ کے زیراہتمام بلوچستان لیویز فورس کے اشتراک سے “بنیادی تحقیقاتی مہارتوں ” پر بلوچستان لیویز فورس کے افسران کے دوسرے بیچ نے تربیت مکمل کر لی۔ 18 سے 22 جولائی تک لیویز ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں منعقد ہونے والی اس تربیت میں 30 تحقیقاتی افسران نے حصہ لیا جبکہ 27 جون سے یکم جولائی تک منعقد ہونے والی تربیت کے پہلے بیچ میں 34 تحقیقاتی افسران نے تربیت حاصل کی تھی۔



جس کیخلاف جہاد ہونا چاہیے وہ کہتا ہے ہم جہاد لڑرہے ہے، مولانا فضل الرحمان

| وقتِ اشاعت :  


بنوں میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی حدود میں رہو،جمعیت والے زندہ ہیں، آپ کیلئے زمین اتنی گرم کردیںگے کہ نرم تلوے نہیں رکھے جاسکیں گے۔



بلدیاتی انتخابات: کراچی کے تمام پولنگ اسٹیشنز حساس قرار

| وقتِ اشاعت :  


کراچی پولیس آفس میں پریس کانفرنس کے دوران ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس (ایڈیشنل آئی جی کراچی) جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ شہر میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 4 ہزار 996 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے ایک ہزار 246 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 3 ہزار 750 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔



آصف زرداری کو جیل میں ہونا چاہیے، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری لوٹی ہوئی دولت سے لوگوں کو خریدتے ہیں، انہیں جیل میں ہونا چاہئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ آج لاہور میں سندھ ہاؤس اسلام آباد کی ہارس ٹریڈنگ کے منظر… Read more »



ضمنی انتخابات میں جس طرح لوگ نکلے، یہ نیا پاکستان ہے، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پوری قوم کو فخر کرنا چاہیے کہ ضمنی اںتخابات میں جس طرح لوگ نکلے اور جس طرح خواتین نکلیں، اور نوجوان نکلے یہ نیا پاکستان ہے۔