جاگ لیاری جاگ

| وقتِ اشاعت :  


لیاری کی تنگ گلیوں میں چار جولائی کی صبح ایک ایسا المناک واقعہ پیش آیا جس نے ہر دل کو دہلا دیا۔ ایک بوسیدہ عمارت کے اچانک زمین بوس ہونے سے 27 قیمتی جانیں ملبے تلے دب گئیں ،جن میں مائیں، معصوم بچے، محنت کش باپ اور خوابوں سے بھرے نوجوان شامل تھے۔ چیخوں، آہوں اور آسمان کو چھوتی فریادوں نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔ لیاری میں یہ صرف ایک عمارت نہیں گری بلکہ کئی گھرانے، کئی خواب اور کئی امیدیں مٹی میں دفن ہو گئیں۔ لیاری آج صرف ایک حادثہ نہیں، ایک صدمہ جھیل رہا ہے، جو برسوں تک اس کے باسیوں کے دلوں پر تازہ رہے گا۔ یہ سانحہ ہمیں جھنجھوڑتا ہے کہ غفلت اور ناانصافی کا انجام کتنا ہولناک ہو سکتا ہے۔



“آدرش کا انادرش”

| وقتِ اشاعت :  


بی ایس او کے سابق چیئرمین محترم واحد رحیم نے اپنے فیس بک بلاگ میں’’ آدرش ‘‘ کے عنوان سے جو بیانیہ قلم بند کیا ہے وہ کوئی نیا نہیں بلکہ وہی بیانیہ ہے جو پاکستانی کمیونسٹ کم لبرلز کا رہا ہے گوکہ بلاگ کی زبان اور روانی خوبصورت ہے لیکن خیالات اور حقائق میں ربط موجود نہیں ہے۔



ایران اسرائیل جنگ ، عالمی امن اور معیشت کے لئے سنگین خطرہ

| وقتِ اشاعت :  


مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر جنگ کی دہلیز پر کھڑا ہے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ ایک ہفتے سے جاری کشیدگی اب ایک کھلی جنگ کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ اس دوران دونوں جانب شدید بمباری، میزائل حملے اور ڈرون کارروائیاں دیکھی گئی ہیں، جن میں اب تک سیکڑوں افراد جاںبحق اور زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ متعدد علاقوں میں پناہ گزین نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔



سیلاب کے بعد بلوچستان کی بحالی کا منصوبہ

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کی تاریخ میں قدرتی آفات نئے نہیں، مگر ان کا تسلسل اور شدت پچھلے کچھ برسوں میں جس انداز سے بڑھاہے، اْس نے نہ صرف انسانی زندگی کو متاثر کیا بلکہ ترقی کے بنیادی نظام کو بھی بار بار پچھاڑ کر رکھ دیا۔



” بلْوچستان کے ثقافتی مْہم جْو۔۔۔۔۔عبداللہ بلوچ“

| وقتِ اشاعت :  


وادی کیچ کا ہر گاؤں اور قَصبہ ایک نہ ایک شخصیت کی وجہ سے مشہور ہے چاہے وہ بہادری و جْرات ہو،مہمان نوازی و سخاوت ہو،خوش الہانی و موسیقی ہو، جْرات وغیرت ہوشعرو شاعری ہو یا علم و ادب ہو ،کسی نہ کسی نسبت مشہور ہونگے کیچ کا قصبہ کلاتک سے کچھ مْسافت کے فاصلے پر ایک ایسا گاؤں واقع ہے، چو زمانہء ماضی میں دریائے کیچ کے بالکل عقب میں واقع ہونے کی وجہ سیاب میرانی ڈیم کی زَد میں آچکاہے(اب ساری آبادی زبیدہ جلال مین روڈ کے نزدیک شمالی جانب منتقل ہوچکی ہے) اسی سولبند نامی چھوٹے سے گاؤں میں شیراں دادکریم گوڑی جیسے سپوت،مْعالج وادیب ڈاکٹر موسی خان قلم دوست،ڈاکٹرمنیر احمد شورش،اطلاعات و نشریات اور ادیب وتِحقیق کے لازوال شخصیات مْحترم بشیر احمد بلوچ نے آنکھیں کْھولی ہیں، اِسی طرح اِسی خاندان کے ایک اور چَشم وچِراغ اور ثقافتی مَْہم جْو جناب عبداللہ بلْوچ بھی اسی گاؤں میں سال 1957ء کو پیدا ہْوئے



بلوچستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور اس کا مستقبل

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (PICSS) کی رپورٹ کے مطابق، فروری 2025 میں دہشت گردی کے واقعات میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مگر شہری ہلاکتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔



قومی قیادت ، قومی ڈائیلاگ

| وقتِ اشاعت :  


دانشور لوگوں (جو دھرتی پر دُور بادلوں کے پار تک نظر رکھتے ہیں ) کا خیال یہی ہے کہ اِس ملک کے عوام کی مقدر میں آج سے نہیں بلکہ ازل سے ترقی اور پیش رفت نہیں ہے یہ بھی کہ جس ڈگر پر ملک کے حکمران رواں دواں ہیں اُن پر چلتے ہوئے ابد تک بہتری اور سُدھار کو خواب و خیال سمجھ کر بھول جانا چاہیئے



عالمی یومِ تحفظ جنگلی حیات: بلوچستان میں جنگلی حیات کے تحفظ اور فروغ کی اہمیت

| وقتِ اشاعت :  


ہر سال 3 مارچ کو عالمی یوم تحفظ جنگلی حیات منایا جاتا ہے، جس کا مقصد جنگلی حیات کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور اس کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کو فروغ دینا ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جنگلی حیات نہ صرف ہمارے ماحولیاتی نظام کا اہم حصہ ہے، بلکہ یہ ہماری زمین کے حسن اور تنوع کو بھی برقرار رکھتی ہے۔