کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے مسلم باغ سے3 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی اطلاعات کے مطابق مسلم باغ کے علاقے ریلوے اسٹیشن کے قریب سے 3 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی جنہیں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا لاشوں کو شناخت کیلئے مسلم باغ ہسپتال منتقل کر دیا ۔تینوں شکل و صورت سے بلوچ معلوم ہوتی ہیں جن کی عمریں30 ‘40 اور60 سال بتائی جاتی ہیں لاشیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئی
کوئٹہ : معذوروں کے عالمی دن کے مناسبت سے سماجی تنظیموں کی جانب پروگرام “Break Bariers, Open Door” کے عنوان سے بوائے اسکاؤٹ میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام کے مہمان خاص مشیر خزانہ خالد لانگو تھے۔ پروگرام میں مختلف سماجی تنظیمیں کوئٹہ آن لائن، دوست، ہوسٹ، ٹی ایس او اور دیگر اداروں کا اشتراک حاصل تھا معذور افراد کی بڑی تعداد نے اس میں شرکت کی۔ خالد لانگو نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جس معاشرے میں رہ رہے ہیں اس میں معذوروں کو اہمیت ہی نہیں دی جاتی جبکہ اسکے مقابلے میں آپ یورپ یا مغرب دیکھیں تو وہاں معذوروں کے رسائی کے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قلات میں گورنمنٹ کی جانب سے ایک ہسپتال بنائی جا رہی ہے
کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے دالبندین میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین چرواہوں کو قتل کردیا۔ڈپٹی کمشنر چاغی خدائے نظر بڑیچ کے مطابق واقعہ دالبندین سے تیس کلومیٹر دور نوشکی اور چاغی کے درمیان چھتر کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے پہاڑی اور ویران علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کرکے تین نوجوان چرواہوں کو بے دردی سے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق قتل کے بعد ملزمان نے پتھر مار
زاہدان : ایرانی بلوچستان میں فنوج میں ٹائی ٹینم کے بہت بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جو اگلے 500سال تک سالانہ تین کروڑ ٹن کے حساب سے پیداوار دیتے رہیں گے یہ دھات اعلیٰ قسم کا ایک اسٹیل ہے جو ہوائی جہاز سازی اور دوسرے صنعتوں میں کام آتا ہے یہ ذخائر ایرانی بلوچستان میں دریافت ہوئے ہیں اس کا انکشاف مکران اسٹیل کارپوریشن کے بورڈ کے چیئرمین جمشید جہان بخت تہرانی نے اخبار نویسوں کو بتایا انہوں نے کہا کہ ایسے 30ڈپازٹ با ذخائر دریافت ہوئے ہیں جہاں پر سالانہ دس لاکھ ٹن یہ دھات حاصل کی جاسکتی ہے یہ تمام ذخائر ایرانی بلوچستان کے علافے فنوج میں واقع ہیں
کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر بم دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایس ایس پی آپریشنز وحید الرحمان خٹک کے مطابق بدھ کی شام تقریبا آٹھ بجے پولیس تھانہ سٹی کی حدود میں میکانگی روڈ پر فائر بریگیڈ پلازہ کے قریب زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ ایک کلو میٹر دور بھی سنا گیا۔ دھماکے سے سڑک کنارے کھڑی ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کے اہلکار کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ سیوریج لائن کا سلیب ٹوٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے مطابق دھماکا چار سے پانچ کلو وزنی ٹائم ڈیوائس دیسی ساختہ بم کے ذریعے کیا گیا
کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھی شہدا کربلا کا چہلم عقیدت واحترام سے منایا جائے گاکوئٹہ سمیت سات اضلاع میں دفعہ 144کے نافذ کا فیصلہ کرلیا ،چہلم کے موقع پر کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی کوئٹہ میں شہدا کربلا کے چہلم کے موقع پر دو جلوس نکالے جائیں گے ،ایک جلوس علمدار روڈ سے نکالا جائے گا جو بہشت زینب قبرستان پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا ،دوسرا جلوس ہزارہ ٹاون میں نکالا جائے گا
پسنی : شہرکاامن وامان اولین ترجیحی ہونی چاہیے ،صحت اور تعلیم کے شعبے میں کام کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان آرمی کے بریگیڈیرافتخاربھٹی نے اپنے دورہ پسنی کے موقع پر چئیرمین میونسپل کمیٹی حکیم بلوچ ،وائس چئیرمین خدابخش سعید اور دیگرعمائدین سے ملاقات کے دوران کیا ،بریگیڈیر افتخاربھٹی نے میونسپل کمیٹی پسنی میں عمائدین شہرسے گفتگوکرتے ہوئے کہ شہرکا امن وامان برقراررکھناانتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے کیونکہ امن وامان ہونے کی صورت میں لوگ
کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماء سردار یار محمد رند کی تین مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے آرگنائزر اور رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند پر قتل، اقدام قتل ، دھماکا خیز مواد ایکٹ اور جعلی ڈگری کے تحت تین مقدمات درج کئے گئے تھے۔ یار محمد رند نے تینوں مقدمات میں ضمانت کیلئے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ نواب اکبر خان بگٹی کی لازوال قربانی کا نہ صرف بلوچ بلکہ ملک اور عالمی دنیا متعرف ہے، نواب اکبر بگٹی کی شہادت بلوچستان کی تاریخ کا ایسا واقعہ ہے، جسے رہتی دنیا تک کوئی بھی بااصول اور ذی الشعور شخص جھٹلا نہیں سکتا ہے، ترجمان نے گذشتہ روز سابق سینیٹر امان اللہ کنرانی کی پریس کانفرنس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امان اللہ کنرانی نے سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر اس کا منفی تاثر لیا ہے
کوئٹہ : چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کی زیرصدارت سوموار کے روز سیکریٹریز کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا جس میں صوبے میں ترقیاتی اسکیمات اور محکمانہ کارکردگی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ترقیات) سمیت تمام سیکرٹریز موجود تھے۔ چیف سیکریٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل اور کام کے میعار کی نگرانی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ رقم اور وقت کا ضیاع نہ ہو اور عوام کا معیار زندگی بھی