پسنی میں امن وامان کی بحالی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے،بریگیڈ شہزاد

| وقتِ اشاعت :  


پسنی : شہرکاامن وامان اولین ترجیحی ہونی چاہیے ،صحت اور تعلیم کے شعبے میں کام کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان آرمی کے بریگیڈیرافتخاربھٹی نے اپنے دورہ پسنی کے موقع پر چئیرمین میونسپل کمیٹی حکیم بلوچ ،وائس چئیرمین خدابخش سعید اور دیگرعمائدین سے ملاقات کے دوران کیا ،بریگیڈیر افتخاربھٹی نے میونسپل کمیٹی پسنی میں عمائدین شہرسے گفتگوکرتے ہوئے کہ شہرکا امن وامان برقراررکھناانتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے کیونکہ امن وامان ہونے کی صورت میں لوگ



بلوچستان ہائی کورٹ نے سردار یار محمد رند کی تین مقدمات میں ضمانت منظور کر لی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماء سردار یار محمد رند کی تین مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے آرگنائزر اور رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند پر قتل، اقدام قتل ، دھماکا خیز مواد ایکٹ اور جعلی ڈگری کے تحت تین مقدمات درج کئے گئے تھے۔ یار محمد رند نے تینوں مقدمات میں ضمانت کیلئے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔



نواب بگٹی بارے میر حاصل بزنجو کے بیان کا غلط تاثر لیاگیا ہے، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ نواب اکبر خان بگٹی کی لازوال قربانی کا نہ صرف بلوچ بلکہ ملک اور عالمی دنیا متعرف ہے، نواب اکبر بگٹی کی شہادت بلوچستان کی تاریخ کا ایسا واقعہ ہے، جسے رہتی دنیا تک کوئی بھی بااصول اور ذی الشعور شخص جھٹلا نہیں سکتا ہے، ترجمان نے گذشتہ روز سابق سینیٹر امان اللہ کنرانی کی پریس کانفرنس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امان اللہ کنرانی نے سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر اس کا منفی تاثر لیا ہے



صوبے میں جاری ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنایا جائے، سیف اللہ چٹھہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کی زیرصدارت سوموار کے روز سیکریٹریز کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا جس میں صوبے میں ترقیاتی اسکیمات اور محکمانہ کارکردگی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ترقیات) سمیت تمام سیکرٹریز موجود تھے۔ چیف سیکریٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل اور کام کے میعار کی نگرانی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ رقم اور وقت کا ضیاع نہ ہو اور عوام کا معیار زندگی بھی



حکومت بلوچستان میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے،ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ مخلوط صوبائی حکومت صوبے میں مذہبی ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کی فضاء کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، صوبائی دارلحکومت میں نظام صلوٰۃ کے نفاذ کے لیے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور مسالک سے مشاورت کرے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ مخلوط حکومت صوبے میں مذہبی ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، گذشتہ دو سال میں صوبے میں فرقہ وارانہ تشدد میں بتدریج کمی آئی ہے، امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آنے سے صوبے سے نقل



اقتصادی راہداری منصوبے میں عالمی طاقتیں رکاوٹیں پیدا کررہی ہے ، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وفاقی وزیر مملکت برائے گیس و قدرتی وسائل جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ پوری دنیا اور خطے میں بدلتی معاشی و اقتصادی اور سلامتی کی صورتحال سے پاکستان سمیت کوئی بھی ملک آنکھیں بند نہیں کر سکتا پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے کے تمام مواقعوں سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کیلئے ہمیں کمر بستہ ہو کر ایسی پائیدار حکمت عملی طے کرنا ہوگی جس سے ملکی معیشت کے استحکام کے ساتھ ساتھ عوام کا معیار زندگی بلند ہو اور ترقی کے عمل میں عوام شراکت دار بن سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو یونیورسٹی آف بلوچستان اور غیر



شہید شاہ محمد بگٹی کی برسی پر بلوچستان بھر میں تعزیتی ریفرنسز منعقد کئے جائینگے، شیر محمد بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیرمحمد بگٹی نے کہا ہے کہ بی آر پی کے رہنماء شہید شاہ محمد بگٹی کی برسی کی مناسبت سے 7 دسمبر کو بلوچستان بھر میں پارٹی کارکنان ریفرنسز کا انعقاد کرتے ہوئے شہید شاہ محمد بگٹی سمیت تمام بلوچ شہدا ء کو خراج تحسین پیش کریں گے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شہید شاہ محمد بگٹی کو 5 دسمبر 2010 ء کو ڈیرہ بگٹی سے فورسز نے دو ساتھیوں سمیت اغواء کیا اور دو دن بعد7دسمبر 2010ء کو ان کو شہید کیا گیا



ڈاکٹر یاسین بلوچ کا سیاسی قومی جدوجہد میں کوئی مثالی نہیں ہے،جان بلیدی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان جان محمد بلیدی اور ڈاکٹر شمع اسحاق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قبائلی و روایتی نظام جہالت پسماندگی اور غربت کے خاتمے کو ڈاکٹر یاسین بلوچ نے شعوری جدوجہد اور نظریہ اور فکر سے مشروط کرکے عوام کو نئے معاشرے کی تشکیل کرنے میں عملی کردار ادا کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پارٹی خواتین ونگ کی جانب سے ڈاکٹر یاسین بلوچ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا



ماڑی گیس کمپنی سے اہل علاقہ کو گیس فراہم کیا جائے، اہلیان زرغون

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : ماڑی گیس کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی اہل علاقہ کوگیس اور دیگر سہولتیں فراہم کرے۔ ان خیالات کا اظہارزرغون غر کے سردار عبداللہ جان دمڑ، ملک عبدالواحد دمڑ اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 16سال سے ماڑی گیس کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی علاقے سے گیس نکال کر دیگر علاقوں کو گیس کی سپلائی کر رہی ہے لیکن انکا علاقہ تاحال اس سہولت سے محروم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی نے انکی زمینوں پر قبضہ کیا ہے



حاجی داد شاہ میں زیتون کے جنگلات کی کٹائی بدستور جاری ہے ڈاکٹر وکیل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : محکمہ جنگلات ، حکومت بلوچستان اور ماحولیات پر کام کرنے والے ادارے راغہ مینہ حاجی دادک طور شاہ میں جنگلات کی کٹائی کا نوٹس لیکر کاروائی عمل میں لائیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے احکامات جاری ہونے کے باوجود جنگلات کی کٹائی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار طور شاہ کے مکینوں ڈاکٹر عبدالوکیل شیرانی، نوراللہ شیرانی ایڈوکیٹ اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ حاجی دادک میں زیتون اور دیگر درختوں کا سلسلہ 25 کلومیٹر پر محیط ہے۔