کوئٹہ: غریبوں میں شوق شہنشاہی،غریب صوبے کے وزراء و اراکین صوبائی اسمبلی امریکہ اور لندن میں سیروتفریح میں مگن قائمقام اسپیکر اسمبلی اور مشیر خزانہ عوامی فنڈز سے ہوائی سفر میں انتہائی مہنگی ترین سروس سے مستفید سات لاکھ روپے کی ٹکٹ کے مزے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے پس ماندہ اور غربت و افلاس کے مارے
گوادر: چائنا کا ایک اعلیٰ سطحی وفد گزشتہ روز گوادر پہنچ گیا‘ وفد نے پاک چائنا انٹر نیشنل پرائمری اسکول کے سائیٹ اور جی پی ایف زیڈ کا دورہ کیا‘ دورے کا مقصد جے سی سی کے 11نومبر کے دورہ گوادر کو حتمی شکل دینا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز چائنا کے اعلیٰ سطحی وفد جس میں مسٹرلن اور مسٹر لوئی شامل تھے
کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے میں فرنٹیر کور بلوچستان نے شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ میں فرنٹیر کور بلوچستان نے شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا آپریشن کے دوران فرنٹیر کور بلوچستان اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم فوری طورپر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
کوئٹہ: کوئٹہ میں سینیٹر حافظ حمداللہ کے رشتہ دار کی فائرنگ سے پولیس افسر زخمی ہوگیا۔ جوابی کارروائی میں ملزم مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا دماغی توازن درست نہیں تھا۔واقعہ جے یو آئی کے سینیٹر حافظ حمداللہ کے زرغون روڈ پر واقع گھر میں پیش آیا۔ جہاں چمن سے آئے خالہ زاد بھائی اور ذہنی طور پر بیمار بخت محمد نے اس وقت فائرنگ شروع کردی جب اس کے ہاتھ سیکورٹی گارڈ کی کلاشنکوف لگی۔
مستونگ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری و ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ مڈل کلاس کے حکمرانوں نے صوبے کی تعمیر و ترقی کے بجائے سابق دور کے منصوبوں کی رونمائی کر کے خوش فہمی میں مبتلا ہیں مستونگ قلات گیس پائپ لائن کا سہرا جمعیت کے سر ہے ہم نے ہمیشہ اجتماعی فلاحی منصوبوں کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا ہے صوبائی حکومت کے ڈھائی سال کے منصوبے زمین پر دکھائی نہیں دیتے صرف اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے صوبے کو لاوارث بنایاگیا ہے
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی مشیر فشریز اکبر آسکانی کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ بحال رکھا ہے ۔مسلم لیگ (ن) کے اکبر آسکانی بلوچستان کے حلقہ پی پی 50سے کامیاب ہوئے تھے ان کی کامیابی کو نیشنل پارٹی کے اکرم دشتی بلوچ نے چیلنج کیا تھا جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ۔
کوئٹہ: مسلم لیگ ق بلوچستان کے جنرل سیکریٹری اوررکن صوبائی اسمبلی عبدالکریم نوشیروانی نے مسلم لیگ ق چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ عبدالکریم نوشیروانی نے پارٹی سے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ استعفیٰ پارٹی کی مرکزی قیادت سے اختلافات کے باعث دیا ۔ پارٹی قیادت نے ق لیگ کو ڈرائنگ روم اور گجرات تک محدود کردیا ہے
کوئٹہ: فرنٹیئرکورکے عملے نے سوئی کے علاقے میں تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے نامعلوم افراد کی جانب سے زیرزمین چھپایاگیابھاری مقدارمیں بارودی مواد برآمدکرکے قبضے میں لے لیایہاںآمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئرکورکے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پرسوئی کے علاقے تنگوانی مٹ میں سرچ آپریشن کے دوران نامعلوم
بفیلو، نیویارک: بڑھتی عمر کےساتھ انسان کے روز مرہ کے معمولات میں ٹھہراؤ آجاتا ہے اور جیسے جیسے اس کی عمر بڑھتی جاتی ہے وہ آرام کی طرف مائل ہونے لگتا ہے لیکن نیویارک کی 100 سالہ معمر خاتون اب بھی روزانہ 11 گھنٹے نہ صرف لگن سے کام کرتی ہیں بلکہ اپنے معمولات زندگی میں بھی پوری طرح مگن رہتی ہیں۔
اوریگن: ماہرینِ نفسیات کے مطابق اہلِ خانہ اگر فیس بک یا فون کی بجائے والدین یا بزرگوں کے پاس کچھ وقت گزاریں تو اس سے ان کی اداسی، ڈپریشن اور ذہنی تناؤ کو بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔