کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کی روک تھام ،طبی آلات کی خریداری،فوڈ سیکیورٹی اور مستحقین کو راشن کی فراہمی سے متعلق امور کے اعلئ سطحی جائیزہ اجلاس کا انعقاد ہوا جسمیں اہم فیصلے کیۓ گیۓ صوبائ وزراء میر ظہور بلیدی میر سلیم کھوسہ میر ضیاء لانگو چیف سیکریٹری اور سول وعسکری حکام نے شرکت اجلاس میں مستحقین اور دہاڑی دار طبقہ کو راشن پیکج کی فراہمی کے لیۓ 700 ملین روپے کی اجراء کی منظوری دی گئ