
کوئٹہ: بلوچ ری پبلکن پارٹی کے ترجمان شیرمحمد بگٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں بربریت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے اورریاستی فورسز مستونگ، قلات اور گردونواح میں آپریشن کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتقاب کررہی ہیں۔سول آبادی کو بمباری کا نشانہ بنانا، بے گناہ و معصوم بلوچوں کا قتل عام اور گمشدگیوں میں تیزی لائی گئی ہے