
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کہتے ہیں کہ اگر کوئی سیاسی جلسے کی آڑ میں توڑ پھوڑ کرنا چاہتا ہے تو ہم اس کے لئے بھی تیار ہیں اب شاہراہیں روکنے اور حکومتی اداروں پر دھاوا بولنے کا تماشا ختم ہونا چاہئے جب کہ ریاست اور اس کے ادارے اتنے کمزور نہیں کہ انہیں روک نہ سکیں۔