|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2014

کرا چی : کرا چی میں نیپئر روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 40افراد کے قتل میں ملوث مبینہ گینگ وار کا ایک ملزم ماراگیا، لیار ی کے علاقے کلاکوٹ میں مقابلے کے دوران بھی ایک گینگسٹر ملزم مارا گیا۔ پولیس کے مطابق او لڈ سٹی ایریا کے علاقے میں قائم نیپئر روڈ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کا ایک ملز م شدید زخمی ہوگیا جسے گرفتار کر کے اسپتا ل منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا ۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت 25سالہ نبیل کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملز م 40افراد کے قتل میں ملوث تھا ۔ ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے ۔ ملزم بھتہ خوری ، اور جرائم کی ویگروارداتوں میں ملوث تھا ۔ ہلاک ہونے والے مبینہ ملزم کا تعلق لیا ری گینگ وار کے بابا لاڈلہ گروپ سے تھا ۔ مقابلے کے دوران ایک ملزم حسین کو رخمی حالت میں گرفتار بھی کر لیا گیا ۔ لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں جمعن شاہ مزار کے قریب ہونے والے مبینہ مقابلے کے دوران ایک گینگ وار ملزم مارا گیا۔ ملزم شناخت عرفان ملک عرف کالو کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ کء وار داتوں ملوث تھا ۔