نوبزادہ میر ہارون رئیسانی،میر براہمداد لہڑی اور لیویز اہلکار کی شہادت پر افسوس ہے، کوئٹہ بارایسوسی ایشن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈوکیٹ نے سریاب روڑ کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں نوبزادہ میر ہارون رئیسانی میر براہمداد لہڑی اور ایک لیویز اہلکار کی ناگہانی شہادتوں پر گہرے دکھ ورنج افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔



صوبائی حکومت اور بیوروکریسی کے درمیان اختلافات کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں، بابر یوسفزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی نے بعض نیوز چینلز پر صوبائی حکومت اور بیوروکریسی کے درمیان اختلافات کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں تمام حکومتی امور کی قواعد و ضوابط کے مطابق ادائیگی جاری ہے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اختلافات کی خبریں منفی سوچ کے حامل عناصر کی بیمار زہنیت کی عکاسی کرتی ہیں



کوئٹہ،2لوکل بسوں کو خراب کنڈیشن کی وجہ سے بند کردیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :ہائی کورٹ بلوچستان کے حکم،صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ منظور احمد نیکوئٹہ شہر کے مختلف روٹس پر خراب کنڈیشن والی لوکل بسوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2لوکل بسوں کو خراب کنڈیشن کی وجہ سے بند کردیا۔



بیروزگارنوجوان ہمیشہ ترجیحات میں رہے، اپنے خاندان کوکبھی نہیں نوازا،مٹھان خان کاکڑ

| وقتِ اشاعت :  


ژوب:سرکٹ ہاوس ژوب میں پروقارتقریب منعقد ہوئی جس میں کمشنر ژوب ڈویژن سعید احمد عمرانی، ڈپٹی کمشنر ژوب محمدعظیم کاکڑ، چیئر مین میونسپل کمیٹی سردار ناصر خان ناصر، ڈپٹی چیئر مین داودخان مندوخیل کونسلرز اور قبائلی معتبرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی



صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری عوام کی زندگی اجیرہ بن گئی،زمیندارایکشن کمیٹی نے بھی لوڈشیڈنگ کم کرنے کامطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیاہے