کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک اپنے عوامی خدمت کے جذبے اور عوام دوست رویے کے باعث سریاب کے عوام میں بے حد مقبول ہیں۔ حال ہی میں وہ جتک ہاؤس آصف آباد میں اپنے حلقے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں سے ملے، جہاں عوام نے اپنے مسائل پیش کیے۔اس موقع پر حاجی علی مدد جتک نے عوام کے مسائل نہایت توجہ سے سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔