جعلی ڈومیسائل کے ذریعے بلوچستان کے ملازمتوں پر بھرتیاں قبول نہیں ،جمعیت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ سابق ایم این اے مولانا عصمت اللہ نے جعلی ڈومیسائل کے ذریعے بلوچستان کے کوٹے پر وفاقی اور صوبائی محکموں میں غیر بلوچستانی ملازمین کی ہزاروں کی تعداد میں تعیناتیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے باصلاحیت اور اعلیٰ درجے کے تعلیم اداروں سے فارغ التحصیل نوجوان نوکریوں کے حصول کیلئے سیکرٹریٹ کے چکر لگاکر مایوس ہوچکے ہیں ۔



بی این پی نے عام انتخابات کی تیاریوں کا اعلان کر دیا ، کارکن اور ذمہ داروں کو جدوجہد تیز کرنے کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے ایک بیان کہا ہے کہ بی این پی2018 کے جنرل الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی۔



امریکہ مسلمان ممالک میں دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے ،جمعیت بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد ، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے سیکرٹری جنرل سابق اسپیکر ملک سکند خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے امریکہ و مغر بی قوتوں نے پوری دنیا کی امن کو تہہ و بالا کردیا ہے ۔



کوئٹہ سر کار ی ہسپتال میں کروڑوں روپے لاگت کی نصب آکسیجن پلانٹ نا کارہ ، ایک سال سے غیر فعال ہے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں کروڑوں روپے لاگت سے نصب آکسیجن پلانٹ ایک سال گزرنے کے باوجود فعال نہ ہوسکے جس کی وجہ سے مریضوں کو آکسیجن فراہم کرنے کے لئے سلینڈر خریدے جارہے ۔



ترقی مخالف نہیں، شناخت پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، حمل کلمتی

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : گوادر کو مستقبل میں بہت سے چیلنج در پیش ہیں ۔ ترقی کے مخا لف نہیں ۔ شناخت پر سمجھو تہ نہیں کر ینگے۔ ماہی گیر ہماری پہچان ہیں ۔ متحد رہنا پڑ ے گا۔ متحد نہ رہے تو شناخت ختم ہو جائے گی۔عوامی نمائندگی کا حق بخوبی ادا کر رہا ہوں۔ سوڈ ڈیم میرا کا رنامہ ہے۔



بلوچ اور پشتون متحد ہو کر ایک پلیٹ فارم سے حقوق کی جدوجہد کریں ، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


زیار ت: زیارت میں ایک پرہجوم شمولیتی پروگرام کا انعقاد ہو ااس پروگرام میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائدین قائم مقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ، ملک نصیر شاہوانی، ملک مجید کاکڑ،اختر حسین لانگو ودیگر نے شرکت کی ۔



کوئٹہ شعبہ قلب کے سامان کی خریداری میں خردبرد کے ملزمان ریمانڈ پر نیب کے حوالے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب عبدالمجید ناصر نے بلوچستان میں شعبہ قلب کے مریضوں کیلئے اسٹنٹس کی خریداری میں کروڑوں روپے گھپلے کے الزام میں گرفتار ایم ایس ڈی بلوچستان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد یوسف ،اسٹنٹس فراہم کرنے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمدنوشیروان یار خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر احمد علی اسلم کو 27ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کے احکامات دے دئیے ہیں ۔