اندرون بلوچستان مون سون بارشوں کی لپیٹ میں ،ندی نالوں میں طغیانی متعدد اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع

| وقتِ اشاعت :  


اندرون بلوچستان : بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ، متاثرہ اضلاع میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آگئے، ندی نالوں میں طغیانی مذکورہ علاقوں کادیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، فصلوں زرعی اراضی اور کچے مکانات کو نقصان ، متعدد مکانات منہدم ہوگئے، شہری حکومتی امداد کے منتظر۔



بارش متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی انتظامیہ بحالی اقدامات تیز کرے ،وزیر اعلیٰ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ حکومت ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کی ہرطرح سے مدداور ان کی بحالی کیلئے بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی۔



پشتونوں پر دہشتگردی کے بعد اب قبائلی جھگڑوں کے ذریعے جنگ مسلط کی گئی ہے ،اصغر اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی نے قبائلی تنازعات کو ترقی کی راہ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ قرار یتے ہوئے کہا ہے کہ پشتون قوم پر تین الگ الگ طریقوں سے جنگیں مسلط کردی گئی ہیں ۔



جیکب آباد، سیکرٹری داخلہ بلوچستان کے سکواڈ کی گاڑی سے بھاری مقدارمیں چرس برآمد، دواہلکارگرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سیکریٹری محکمہ داخلہ بلوچستان کے اسکواڈ کی گاڑی میں منشیات سندھ سمگل کرتے ہوئے دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گاڑی سے150کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔



بلوچستان 35 ہزار آسامیوں پر تعیناتی کا عمل مکمل نہ ہوسکا ،نوجوان مایوس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان میں 35ہزار خالی آسامیوں پر تعیناتی کا عمل مکمل نہیں ہوسکا ، 3ماہ کے عرصے میں تعیناتیاں مکمل ہونے کی بجائے 8ماہ میں بھی مکمل نہیں ہوسکے،مایوس نوجوان ملازمت کی آس لگائے آج بھی صوبائی حکومت کے اہم فیصلوں و احکامات پر عملدرآمدکے منتظر ہیں ۔



الیکشن 2018 ء کیلئے لائحہ عمل طے کر لیا ہے ہرنشست سے امیدوار سامنے لائیں گے ،جماعت اسلامی بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کادوروزہ صوبائی مجلس شوریٰ اہم اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں اختتام پزیر ہوااجلاس کے اختتامی سیشن سے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات کے حوالے سے جماعت اسلامی نے بلوچستان کے سولہ صوبائی اور پانچ قومی سیٹس پر انتخاب لڑنے کیلئے ورکنگ کردیا ہے ورکنگ اور امیدواران کا باقاعدہ اعلان بعدمیں کر دیا جائیگا۔



این اے 260 ضمنی الیکشن،ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی، پی پی کا صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کا گھیراؤ احتجاج

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے نشست حلقہ این اے260 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف صوبائی الیکشن کمشنر آفس کا گھیراؤ کیا اور ٹائر جلا کر شدید احتجاج کیا ۔



این اے 260 ضمنی الیکشن جمعیت کے امیدوار عثمان بادینی کا میاب،حاجی بہادر خان دوسرے اور جمال ترہ کئی تیسرے نمبر پر رہے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے260پر ضمن انتخاب کے غیر حتمی نتیجے کا اعلان کردیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے انجینئر محمد عثمان بادینی نے7ہزار ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کرلی۔ انہیں 44ہزار610ووٹ ملے۔حق رائے دہی کے استعمال کی شرح صرف 29فیصد رہی۔



بوگس مقدمات کے ذریعے ہماری آواز کو خاموش نہیں کیاجاسکتا، بی این پی عوامی

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی خضدار خواتین ونگ سیکرٹری بی بی ندا مینگل ، ڈپٹی سیکرٹری شکیل زہری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ خضدار میں ایک غریب خاتون معلم القرآن زبیدہ زہری کو حکمران جماعت کی جانب سے خلاف قانون اور ناجائز طور پر برطرف کر کے ان کی جگہ میئر خضدار سٹی کو تعینات کیا گیا جس کے خلاف بی این پی عوامی کے اراکین نے علم حق بلند کر احتجاج کیا۔