ٍکوئٹہ ،نئے ماسٹر پلان کا اعلان ، قمبرانی روڈ سمیت شہر میں 4بڑے قبرستان بنائے جائیں گے، کیو ڈی اے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عمران زرکون نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران کوئٹہ کے لئے نیا ماسٹر پلان ترتیب دیا جائے گا کیونکہ پرانے ماسٹر پلان کی مدت 2008ء میں ختم ہوچکی ہے۔



این اے 260ضمنی الیکشن، نیشنل پارٹی نے جمعیت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ: نیشنل پارٹی نے حلقہ این اے 260پرجمعیت کی غیرمشروط حمایت کااعلان کردیاگزشتہ روزجمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ کی قیادت میں وفدنے نیشنل پارٹی کے قائدین سے ان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اوران سے این اے 260پرجمعیت کے امیدوارکی حمایت اوردیگرامورپرتبادلہ خیال کیا۔



ضمنی انتخابات، بی این پی نے رابطہ مہم شروع کردیا، نوشکی میں بھرپورتیاریاں

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی : بی این پی نوشکی کے زیر اہتمام ضلعی آفس میں بی این پی نوشکی کے ضلعی کابینہ، سینٹرل کمیٹی کے اراکین اور پارٹی کے سینئر اراکین کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر نذیر بلوچ حلقہ 260 کوئٹہ، نوشکی ، چاغی کے خالی نشست پر ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے منعقد ہوا۔



این اے 260ضمنی الیکشن، 6سیاسی جماعتوں کا متفقہ امیدوار لانے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں چھ سیاسی جماعتوں کااجلاس جمعیت علماء اسلام کے مولاناعبدالقادر لونی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ شاہ زین بگٹی ،حاجی سید صالح آغا ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے ملک عبدالولی کاکڑ ،احمدنواز بلوچ ،جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے قاری مہراللہ ،ملک امان اللہ کاکڑ،حاجی سید عبدالستار چستی ،حاجی حبیبی اللہ فقی ،شفیع الدین ،جماعت اسلامی کے افتخار احمد ،جمعیت علماء اسلام (س) کے مولانامفتی عبدالواحد بازئی ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رضا وکیل ہزارہ اوردیگر نے شرکت کی ۔



اخترمینگل کے گھرپر حملہ قابل مذمت ہے ملزمان کو جلد گرفتارکیاجائیگا، حکومت بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان نے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کی رہائشگاہ کے باہر ہونے والے بم دھماکے کو قابل مذمت واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کو واقعہ کی تحقیقات اور اس میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی گئی ہے ۔



گوادر پاک بحریہ کی گاڑی پر مسلح افراد کا حملہ2اہلکار جاں بحق،4زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گوادرمیں پاک بحریہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دواہلکار جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گوادر سے تقریباً 80کلومیٹر دورساحلی شہر جیوانی میں افطار سے کچھ دیر پہلے پیش آیا ۔



بلوچستان کے پاس وسائل کی کمی ہے وفاق ترقی کیلئے تعاون کرے ،مولانا واسع

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ(آن لائن)بلوچستان اسمبلی میں مالی سال2017-18 کے بجٹ پر عام بحث کر تے ہوئے اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے اگلے مالی سال کے بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور ہمیں عوام نے منتخب کرکے اس ایوان میں بھیجا ہے ۔ اس لئے کہ ہم ان کے… Read more »



سرداراخترمینگل کے گھرپر حملہ، سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید رعمل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی وضلعی عہدیداروں سمیت رکن قومی اسمبلی نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ورکن صوبائی اسمبلی سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ پر گزشتہ شب نامعلوم افراد کی جانب سے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے کو بلوچ روایات کے برعکس اور بزدلانہ قرار دیدتے ہوئے کہا کہ ایسے منفی اقدام کو بلوچستان میں بسنے والی تمام قوتیں نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔



سیکرٹری خزانہ اپنے محکمے میں کرپشن کے خاتمہ پر توجہ دے سیاست کا شوق ہے تو ملازمت سے استعفیٰ دے ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی نے پوسٹ بجٹ کے دوران سیکرٹری خزانہ کے پی اے سی چیئرمین سے متعلق الفاظ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری خزانہ کو طلب کر کے ان سے جواب طلب کیا جائیگا ۔



اخترمینگل کے گھرپرحملے کیخلاف بی این پی نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ اور مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے گھر پر بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے صاف اور شفاف طریقے سے تحقیقات کر کے اس میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں ۔