کوئٹہ، چمن میں بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ غیر ملکی دہشت گرد گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : پولیس نے چمن میں بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ غیر ملکی دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ملزم نے چمن کے علاقے ٹرنچ روڈ، ریلوے روڈ اور گرلز کالج کے سامنے بم دھماکوں کا اعتراف کیا ہے ذرائع کے مطابق کوئٹہ پولیس نے دس روز قبل افغان دہشتگرد کو گرفتار کیا مذکورہ دہشتگرد 2 سال قبل چمن کے علاقے میں ہونیوالے بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ہے ۔



کوئٹہ ڈبل سواری کے نام پر شہریوں کی سر عام تذلیل جاری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کوئٹہ میں رمضان کے بابرکت مہینے میں پولیس وایف سی کی جانب سے شہریوں کو ڈبل سواری کے نام پر تنگ کر نے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں عوام کو رمضان میں شدید گرمی وتپتی دھوپ میں سڑک پر گھنٹوں کھڑے کر کے ان کی تذلیل کی جاتی ہے۔



ضمنی الیکشن ،بی این پی نے تیاریاں تیز کردیں کمیٹیوں کی تشکیل عوامی رابطہ مہم کا آغاز

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: این اے260 کے انتخابات کی تیاری کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی جو سیاسی، سماجی اور معتبرین سے روابط رکھیں گے عوامی رابطہ مہم فوری طور پر شروع کرنے عوام سے قریبی روابط قائم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے تاکہ این اے260 کے15 جولائی کو ہونیوالے الیکشن میں اکثریت سے کامیابی حاصل ہو سکے ۔عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنا ووٹ بی این کے حق میں دیں۔



شریف خاندان نے جے آئی ٹی کیسامنے پیش ہو کر احتساب کی نئی مثال قائم کی ، نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: مسلم لیگ ن کے صوبائی صدروزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ وزیراعظم محمدنواز شریف انکے صاحبزادوں اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر عدالتی فیصلوں کے احترام کی نئی مثال قائم کی ہے ۔



واشک بم دھماکہ ایک شخص جاں بحق، کوئٹہ اور سبی سے دو افراد کی نعشیں برآمد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع واشک میں بم دھماکہ ایک شخص جاں بحق ،چار بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے، کوئٹہ اور سبی سے دو افراد کی نعشیں برآمد ، پنجگور میں لیویز اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا ۔



خورد برد کیس نجی بنک کے سابق منیجر کو 6سال قید اور جرمانہ کی سزا

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ: احتسا ب عدالت کو ئٹہ ون کے جج جنا ب عبدالمجید ناصر نے ٹرم ڈیپا زٹ ریسیپٹ (ٹی ڈی آر)کے ذریعے اکاؤنٹس ہو لڈرز کے کروڑوں روپے خورد برد کر نے کے مقدمہ میں نا مزد نجی بنک کے سا بق منیجر کو جرم ثا بت ہو نے پر 6سال قید با مشقت اور ایک کروڑ 17لاکھ روپے جر ما نہ کی سزا سنا دی ۔



پارٹی نے بلوچوں کے حقیقی مسائل سے کبھی روح گروانی نہیں کی،آغا حسن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ضمنی انتخابات کوئٹہ ‘ چاغی ‘ نوشکی کے غیور بلوچ اور بلوچستانی عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پارٹی کے نامزد امیدوار میر بہادر خان مینگل کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں ۔



میگا کرپشن کیس، مشتاق رئیسانی کی پلی بارگین کی درخواست مسترد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: احتسا ب عدالت کو ئٹہ ون کے جج جنا ب عبدالمجید ناصر نے لو کل گو ر نمنٹ فنڈز خورد برد کیس میں نیب کی جا نب سے سا بق سیکرٹری خزا نہ مشتا ق احمد رئیسا نی کی پلی با رگین کے لئے جمع کرا ئی گئی درخواست نیب ہی کی درخواست پر خا رج کر دی، اس سلسلے میں نیب حکام کی جا نب سے ایک ہفتہ پہلے درخواست احتساب عدالت میں جمع کرائی گئی تھی ۔



سکیورٹی کے نام پر تنگ کیا جارہا ہے، پی ایس او کا بلوچستان میں تیل کی ترسیل روکنے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : آ ل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے آج سے صوبہ بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل روکنے کا اعلان کر دیا ہمارے آئل اسٹیٹ آئل کمپنی کے ساتھ منسلک ہے اور ہمارے آئل ٹینکرز کراچی سے پٹرول اور شکار پور سے ڈیزل بھر کر کوئٹہ لاتے ہیں اور ہمارے یہ پوری کوشش ہوتی ہے کہ بلوچستان میں ہماری وجہ سے تیل لیٹ نہ ہو۔



بجٹ عوامی امنگوں کے تحت ہے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ارکان اسمبلی کے تحفظات ہوئے تو دور کرینگے، نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ ساتھیوں کا اعتماد ہی ان کی طاقت ہے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں ساتھیوں کی مشاورت اوران کابھرپوراعتماد حاصل رہا جس کی بنیاد پر ایک عوام دوست اورمتوازن بجٹ بناناممکن ہوا۔