مجید اچکزئی کا بیان جھوٹا ہے ،گوادر میں 31 ہزار ایکڑ اراضی کی الاٹمنٹ میرے دور میں نہیں ہوئی ،ڈاکٹر مالک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر میں 31ہزار ایکڑ اراضی کی الاٹمنٹ میرے دور میں نہیں ہوئی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی مجید خان اچکزئی کا الزام بدنیتی ،مضحکہ خیز ،لغو اور جھوٹ کا پلندہ ہے ۔



بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث صوبے میں خشک سالی کا خدشہ سنگین

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث صوبے میں خشک سالی کا خدشہ سنگین ہوگیا صوبے میں معمول سے کم بارشیں اور چیک ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے 12.18ہزارایکڑ فٹ پانی ضائع ہوجاتا ہے صوبے میں 1384کاریزات میں سے 125فعال ہیں بلوچستان میں اوستاً 176ملی میٹر بارش ہوتی ہے جوکہ صوبے کیلئے ناکافی ہے صوبے میں بے جا ٹیوب ویلوں کی وجہ سے ہر سال زیر زمین پانی کی سطح 3.6فٹ نیچے گرتی جارہی ہے ۔



زکواۃ نہ ملنے پر خضدار کے معذوران مشتعل زکواۃ کے دفتر میں توڑ پھوڑ

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : زاکوۃ نہ ملنے پر خضدار کے معذوران مشتعل ،زکواۃ آفس میں تھوڑ پھوڑ ،پولیس کی جانب سے معذوران کو گرفتار کر لیا گیا ،ردعمل میں خواتین و مستحق معذوران نے احتجاجاً قومی شاہراہ پر دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک کچھ وقت کے لئے بلاک ہو گیا مقامی انتظامیہ کے ساتھ مزاکرات کے بعد خواتین نے دھرنا ختم کر دیا۔



دہشتگردی کے واقعات میں ملوث افراد کے قریب پہنچ چکے ہیں جلد بیخ کنی کرینگے ،بلوچستان پولیس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب نے کہا ہے کہ پولیس دہشتگردی کے واقعات میں ملوث دہشتگردوں کے قریب پہنچ چکی ہے جو بہت جلد قانون کے شکنجے میں ہونگے اے ٹی ایف ، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے تمام دستیا ب وسائل بروئے کا رلا تے ہوئے کوئٹہ میں وویمن پولیس اسٹیشن سمیت مزید 6 نئے تھانے جبکہ11 پوسٹیں قائم کی جا رہی ہیں ان تھانوں کی تعمیر پر646 ملین روپے خرچ کئے جا رہے ۔



نواب اکبربگٹی قتل کیس ،مشرف ،آفتاب شیرپاؤ اور شعیب نوشیروانی کو بری کرنے کا فیصلہ برقرار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف ، سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب احمد شیرپاؤ، سابق وزیرداخلہ بلوچستان شعیب نوشیروانی کی بریت کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی کی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔



نواب اسلم رئیسانی نے مردم شماری کے نتائج کو مسترد کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف آف سراوان پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نواب اسلم خان رئیسانی نے کہاہے کہ ہمیں ایسی مردم شماری ہر گز قبول نہیں جس میں نقل مکانی کرنے والی ہماری اکائی کے بیشتر علاقوں کیآبادی کو شامل نہ کیا گیا ہو تمام سیاسی و قبائلی عمائدین اور جمہوری جدوجہد کرنے والی جماعتیں اس کا نوٹس لیں ۔



کالجز میں بی ایس چار سالہ پروگرام کا اجراء انقلابی قدم ہے ،سپیکر بلوچستان اسمبلی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں پڑھا لکھا بلوچستان کے وژن کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے موثر اقدامات اُٹھا رہی ہے۔



بلوچستان اسمبلی کی جامعہ بلوچستان کی فیسوں کو 2016 ء کی سطح پر لانے کی سفارش

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان صوبائی اسمبلی نے بلوچستان یونیورسٹی میں فیسوں کو 2016کی سطح پر لا نے اور سکیورٹی اہلکاروں کے ہا سٹل میں بغیریونیورسٹی انتظامیہ کے داخلے کی پابندی سمیت5 سفارشات پیش کردیں ۔



پنجگور، گولیوں سے چلنی لاش برآمد، گوادر فائرنگ سے ایک شخص زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: اندرون بلوچستان کے مختلف واقعات میں پانچ افراد زخمی، گولیوں سے چلنی لاش برآمد، بارودی سرنگ دھماکہ ، راکٹ فائر ، تفصیلات کے مطابق پنجگور کے سب تحصیل گچک سے اصف ولد نادرخان نامی شخص جو سولبند واشک کا رہائشی ہے کی گولیوں سے چلنی لاش برامد ہوئی ہے جسے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد اپ کے تحت ہسپتال پہنچایا ،گوادر شہر میں فائر نگ کے واقعہ سے ایک شخص زخمی ہو اہے ۔