را کے ایجنٹ اور انڈیا کے غلام کبھی ہمارے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ہماری بقاء پاکستان ہے ، سردار اسلم بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: ضلع خضدار میں جشن آزادی(یوم پاکستان) روایتی جوش و جزبے کے ساتھ منایا گیا ،پاکستان ہے تو ہم ہیں ہم پاکستان کے بغیر کچھ بھی نہیں ،باہر بیٹھ کر ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کی خواہشیں کبھی پورے نہیں ہونگی اور نہ ہم کرنے دیں گے ۔



پاکستان دشمنوں میں سامنے سے لڑنے کی صلاحیت نہیں چھپ کر حملہ کرتے ہیں ، آئی جی ایف سی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے کہا ہے کہ پاکستان دشمنوں میں سامنے سے لڑنے کی صلاحیت نہیں ہے اس لئے وہ چھپ کر حملے کرتے ہیں پاکستان کے دشمن جان لیں کہ آپ کی گولیاں اور خود کش ختم ہوجائیں گے مگر ہمارے سینے ختم نہیں ہونگے۔



حافظ سعید کی نظر بندی ختم کی جائے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فوج کیساتھ ہیں ، علی مدد جتک ،عثمان پر کانی ،ظفر شاہوانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین ،بلوچ قبائلی رہنماؤں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ رہیں گے، پشین اسٹاپ واقعہ سے سب کے دل غمزدہ ہیں۔



بلوچستان حکومت کا روس سے خریدا گیا ہیلی کاپٹر کوئٹہ پہنچ گیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان حکومت کاروس سے خریداگیاایم آئی 171ہیلی کاپٹر خریداری کے نو ماہ بعد کوئٹہ پہنچ گیا۔روس سے خریداگیاایم آئی 171ہیلی کاپٹر اتوار کی سہ پہر ساڑے تین بجے کوئٹہ ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا روس سے ایم آئی 171ہیلی کاپٹر کی خریداری حکومت بلوچستان کے پہلے سول معاہدے کی تحت عمل میں آئی یہ معاہدے گذشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا ۔



چمن، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 3خود کش جیکٹس دو ہزار کلو دھماکہ خیز مواد برآمد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: افغان سرحد سے ملحقہ بلوچستان کے شہر چمن میں ایف سی اور حساس ادارے نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ تین خودکش جیکٹس اور1900کلو گرام بارودی مواد سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ گولہ و بارود اور بم بنانے والے آلات برآمد کرلئے۔



وزیراعلیٰ اور وفاقی وزیر داخلہ کوئٹہ پہنچ گئے ،دھماکہ میں ملوث افراد کو گرفتارکیاجائے،نواب زہری کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کوئٹہ دھماکے کی اطلاع پاتے ہی فوری طور پر لاہور سے کوئٹہ پہنچ گئے ، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ کوئٹہ پہنچتے ہی وزیراعلیٰ نے امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا جو رات گئے تک جاری تھا۔



بلوچ عوام جان چکے ہیں کہ بندوق کا راستہ جھوٹ کا راستہ ہے، میجر جنرل ندیم انجم

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ بگٹی: آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے کہا ہے کہ بلوچ عوا م جان چکے ہیں کہ بندوق کا راستہ جھوٹ کار استہ ہے بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل تعلیم یافتہ نوجوانوں سے وابستہ ہے بلوچستان میں دہشتگردوں کے تمام ٹھکانے ختم کر دیئے گئے بلوچستان کے خلاف سازش کرنے والے کے تمام عزائم ناکام بنا دیئے اب بلوچستان میں ترقی وخوشحالی کا دو ر دورہ شروع ہو گیا۔