خضدار، ٹرانسپورٹ یونین کے راہنما بابو محمد یوسف قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : ٹرانسپورٹ یونین کے راہنما بابو محمد یوسف قاتلانہ حملے میں شدید زخمی بابو یوسف کو شہر سے گھر جاتے ہوئے راستے میں نشانہ بنایا گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ سمیت اعلی حکام اور شہری اسپتال پہنچے ۔



صوبائی بلدیاتی ایکٹ کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے،متحدہ یونین کونسلز

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی بلدیاتی ایکٹ 2010 کوبہت جلد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائیگا یہ فیصلہ آج متحدہ یونین کونسلز ایکشن کمیٹی کے مرکزی اجلاس میں کیا گیا گزشتہ روز کے اجلاس کی صدارت حاجی فاروق شاہوانی کی صدارت میں ہوا ا۔



شہداء کی یاد میں تعزیتی ریفرنسز منعقد کئے جائیں گے، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے 8اگست سہ پہر 3:00بجے کوئٹہ پریس کلب میں شہید سنگت جمالدینی سمیت دیگر شہداء کی یاد اور10 اگست کو شہید ملک نوید دہوار ، شہید ظریف دہوار کی یاد میں تعزیتی ریفرنسز منعقد کئے جائیں گے جس سے سیاسی پارٹیوں کے قائدین ، وکلاء سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات خطاب کریں گے ۔



خضدار، پارٹی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف بی این پی کا مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نصیر احمد شاہوانی اور نوید احمد دہوار کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا بی این پی کے ضلعی سیکٹریٹ سے ہوتا ہوا پریس کلب پہنچے ریلی کی قیادت ضلعی صدر آغا سلطان ابراہیم احمد زئی کررہے تھے ۔



کوئٹہ ٹریفک کا مسئلہ گھمبیر شہر میں چلنا محال ہوگیا عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان کی صوبائی حکومت کی طرف سے عوام کی بہبود اور بہتری کیلئے کئے گئے اقدامات کے دعوؤں کے باوجودکو ئٹہ شہر گونا گوں مسائل کا شکار ہے ، لیکن شہر میں ٹر یفک کا مسئلہ روز بر وز گھمبیر ہوتا جارہا ہے اور ہر علاقے میں ٹر یفک جام رہنے سے شہر یوں کو منٹوں کاسفر گھنٹوں میں طے کر نا پڑ تا ہے ۔