گوادر: بزرگ سیاستدان یوسف مستی خان کو ملک و ریاستی اداروں کیخلاف تقریر پر گرفتار کرلیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: گوادر حق دو تحریک کی مناسبت سے گزشتہ روز بزرگ سیاستدان یوسف مستی خان نے گوادر میں جلسے سے تقریر کی تھی، پولیس مقدمہ کے مطابق یوسف مستی خان نے اپنی تقریر کے دوران ملک، مسلح افواج و ریاستی اداروں کے خلاف باتیں کیں جس کے تحت دفعات لگائی گئی ہیں،



پنجگور کے پہاڑی علاقے زراپ کور سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور: پنجگور کے پہاڑی علاقے زراپ کور سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد۔لیویز کے مطابق زراپ کور میں نامعلوم افراد نے پنجگور سندے سر کے رہائشی حمزہ ولد غلام جان امان جان ولد غلام جان شعیب ولد عبد الواحد خلیل ولد حاجی بلال داؤد ولد یٰسین کو قتل کر دیا اور انکی لاشیں پہاڑی علاقے زراپ کور میں پھینکی دی تھیں



اسلام آباد میں بلوچ قوم کا سود اکر نیوالی بلوچ لیڈر شپ ہمارے خلاف پر وپگینڈہ کررہے ہیں، مولانا ہدایت بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: گوادر،حق دو بلوچستان دھرنے کو 23 دن مکمل ہوگئے، اپنے جائز مطالبات منظور کئے بغیر دھرنے سے ہٹنے والے نہیں، 23 ویں روز احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن۔ سنیئر سیاستدان حسین واڈیلہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مطالبات جائز اور آئینی ہیں اور ہمارے مطالبات کو فورا کرنا حکمرانوں کی زمہ داری ہے جب تک مطالبات پورے نہیںہوتے دھرنا ختم نہیں ہوگا۔ انھوں نے موجودہ نظام فرعونیت کا نظام ہے اس نظام سے لوگ تنگ آچکے ہیں جس کے سبب لوگ احتجاج پر مجبورہوگئے۔



ریکوڈک بلوچستان کا اثاثہ ہے جو کہ مصیبت بنا ہوا ہے،ریکو ڈک کافیصلہ کوئٹہ میں ہو گا:وزیر اعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ریکوڈک بلو چستان کا اثا ثہ ہے جو کہ مصیبت بنا ہوا ہے ریکو ڈک پر مارچ سے قبل فیصلہ کر نا ہے جو بھی فیصلہ ہو گا کوئٹہ میں ہو گا اور پو ری اسمبلی کو اس سے آگاہ کیا جائے جی پی ای اساتذہ میں انکے تقرریاں نامے دے کر ہم نے کوئی احسان نہیں کیا یہ انکا حق ہے، افغانستان میں جو تبدیلی کے اثرات بلو چستان میں امن وامان کی صورتحال پر مر تب ہو رہے ہیں۔



جنوبی بلوچستان پیکج جھوٹ اور فراڈ کا پلندہ ہے نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کھاکہ جنوبی بلوچستان پیکج جھوٹ اور فراڈ کا پلندہ ہے تین سال شور غوغا کے بعد جنوبی بلوچستان پیکج پر عملدرآمد ایف ڈبلیو او سے کرانے کا مطلب اب تک لوگوں سے برائے راست غلط بیانی کی گئی اور عوام کو دھوکے میں رکھاگیا حقیقت یہ ہیکہ جنوبی بلوچستان پروجیکٹ کے نام پر لوگوں کی روز گار چھین لی گئی ای ٹیگ کے نام پر مخصوص ٹولہ کو نوازنے کے بعد اب ایف ڈبلیو او کا ڈرامہ رچا کر عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رہیے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کا کوئی اسکیم نہ ٹینڈر ہوا ہے اور جاری تمام اسکیمات کھٹائی کا شکار ہیں ہر طبقہ فکر کے لوگ احتجاج و ہڑتال پر ہیں کوئٹہ پروجیکٹ کے نام پر شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کرکے کام بند کردیا ہیے حکومت خود اپنا پی ایس ڈی پی کو ختم کرنے کے چکروں میں ہیں اب لوگوں کو 180 ارب کا جھانسہ دیکر وقت گزارنے پہ اکتفا کررہیے ہیں۔ اور ٹھپہ مافیا اور ان کے مسلط کردہ لوگوں کا چہرہ اب عوام کے سامنے مکمل طورپر بے نقاب ہوچکا ہیے۔



گوادر دھرنا جاری بلوچستان میں سیکورٹی کے نام پر لوگوں کی تزلیل برداشت نہیں ،سراج الحق

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیکورٹی کے نام پر لوگوں کی تزلیل برداشت نہیں کرسکتے فوج سرحدوں پر جاکر اپنا کام کرے ،حکومت کو بلوچوں پر بھروسہ کرنا چاہیے ،ہر کلو میٹر پر لوگوں کی تلاشی لیکر اْنکی تذلیل کرنا قبول نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں حق دو بلوچستان تحریک کے دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب میں نے اعلان کیا کہ میں گوادر کے عوام سے یکجہتی کے لیے گوادر جارہا ہوں



گوادر کو حق دو تحریک کا دھرنا جاری 10دسمبر کو تاریخی ریلی کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: گوادر،حق دو بلوچستان کو، کا دھرنا 21 ویں روز میں داخل،عوام کا جوش و جذبہ برقرار، 10 دسمبر کو بلوچستان کی تاریخی ریلی ہوگی، جس میں بلوچستان بھر سے ایک لاکھ سے زائد افراد شرکت کریں گے۔مقررین کا دھرنے سے خطاب تفصیلات کے مطابق گوادر میں وائی چوک پر قائم حق دو بلوچستان کو کا دھرنا 21 ویں روز میں داخل ہوگیا، دھرنے میں شریک ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود ہیں جن کے جوش و جذبے میں کوئی کمی نہیں آئی۔



پورٹ ، نیوی ہیڈ کو اٹر اور پی سی ہوٹل کے راستے بند جدوجہد بلوچستان تحریک میں تبدیل ہوچکا ہے ہدایت بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: حق دو بلوچستان کو کا احتجاجی دھرنے کو بیس دن مکمل۔ گوادر پورٹ سنگارہاؤسنگ اسکیم۔پاکستان نیوی ہیڈ کوارٹر اور پی سی ہوٹل جانے والی روڈ آمدو رفت کیلئے مکمل بند۔ مزید ایک سو سات دن بیٹھ کر پاکستان میں ریکارڈ قائم کرنے کا فیصلہ۔ لوگوں کا جذبہ و جوش برقرار۔ گوادر کو حق دو تحریک جو کہ حق دو بلوچستان کو تحریک میں تبدیل ہوچکا ہے کا وائی ( Y ) ناکہ گوادر پورٹ روڈ پر منعقدہ احتجاجی دھرنے کو بیس دن مکمل ہوگئے ہیں۔ احتجاجی کے بیسویں روز کراچی سے آئے ہوئے طالبات نے بھی شرکت کی۔



بلوچستان کے مختلف شاہراہوں پر مزید71چیک پوسٹیں ختم کردی گئیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان میں عوام کے مطالبے پر قومی شاہراہوں پر قائم سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر واضح کمی کا فیصلہ فیصلے پر عملدرآمد شرو ع کردیا گیا پہلے مرحلے میں N-50شاہراہ پر 28 چیک پوسٹیں تھیں جن میں سے 25 ختم کر دی گئیں تھیں۔



غیر قانونی ٹرالنگ میں محکمہ فشریز ملوث ہے ،گوادر کو حق دو دھرنا جاری، آئندہ لائحہ عمل میں بلوچستان بھر کے مسائل اٹھائیں گے دھرنا شرکاء

| وقتِ اشاعت :  


پسنی:  گودر میں حق دو بلوچستان تحریک کا ہنگامی پریس کانفرنس، ساحل میں غیر قانونی ٹرالنگ کے تدارک کے حوالے ناکامی میں محکمہ فشریز سمیت بحری فوج بھی ذمہ دار ہے، فشریز کے وزیر سے لیکر افسران نے ٹرالر سے بھتہ وصولی میں ایجنٹوں کا جال بچھایا ہوا ہے ،گودار حق دو تحریک سے بلوچستان حق دو تحریک کا مقصد آہندہ کے لائحہ عمل میں پورے بلوچستان سمیت سوئی تک کا مسلہ ہم اْٹھائیں گے، محکمہ فشریز اپنے ایجنٹوں کی مدد سے اورماڑہ سے لیکر جیونی تک بارگیننگ اور ریٹ فکس کرتے ہیں، ہمارا مقصد ٹرالنگ کا خاتمہ ہے۔