صوبے میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، پولیس سروس ملک کے امن و امان کو برقرار رکھنے میں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں امن و امان کو بہت اہمیت حاصل ہے جس میں پولیس کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے زیرتربیت پولیس افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیراعلی سیکریٹریٹ میں یہاں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کی۔



پارلیمانی لیڈر کیلئے درخواست پر انہی لوگوں کے دستخط ہیں جن کے بارے میں کہاجاتاہے کہ وہ غائب ہیں ، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ اپوزیشن اور ناراض اراکین کو نمبر گیمز پر اعتماد ہے تو ووٹنگ تک انتظار کریں،رات گئے پارلیمانی لیڈر کیلئے درخواست پر انہی لوگوں کے دستخط ہیں جن کے بارے میں کہاجاتاہے کہ وہ غائب ہیں۔



اسمبلی میں ہارنا قبول ہے مگر استعفیٰ نہیں دوں گا، جام کمال خان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ استعفیٰ نہیں دونگا تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرونگا مجھے استعفیٰ دینے کی بجائے اسمبلی میں ہارنا قبول ہے اگر جیت گئے تو مخالفین برداشت کریں ہار گئے تو ہم اپوزیشن کریں گے ، آج بھی بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے دوست میرے ساتھ ہیں اگر14اراکین اپوزیشن کی مدد سے حکومت تبدیل بھی کرتے ہیں تو بتائیں کہ وہ کہاں بیٹھیں گے ؟۔یہ بات انہوں نے بدھ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔



ہو شاپ واقعہ ، عدالت نے ڈی سی، اے سی اور نائب تحصیلدار تربت کو معطل کرنیکی ہدایت کردی ،جاں بحق بچے شہید قرار لو احقین کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس جناب جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل بنچ نے ہوشاب میں مارٹر گولہ سے جاں بحق ہونے والے دونوں بچوں کو شہید قرار دے کر ڈپٹی کمشنر تربت،اسسٹنٹ کمشنر تربت اور لیویز تحصیلدار تربت کو معطل کرنے کی ہدایت کی ہے اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو تاکید کی ہے کہ وہ جاں بحق بچوں کے لواحقین کو مکمل سیکورٹی دے کر واپس علاقے تک پہنچائے ،بنچ نے صوبائی حکومت کو واقعہ میں زخمی ہونے والے بچے کے علاج کے تمام تر ہسپتال اخراجات کی فوری ادائیگی کا بھی حکم دے دیا ہے۔



نواب اسلم رئیسانی نے جام کمال کے خلاف تحریک عدم کی حمایت کا اعلان کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے آزاد رکن چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ نواب محمد اسلم رئیسانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم کی حمایت کا اعلان کردیا۔



سعید ہا شمی وظہو ربلیدی کی قیادت میں وفد کی ایچ ڈی پی سے ملاقات،ہزارہ ڈیموکر یٹک کا تحریک عدم اعتماد میں حصہ نہ لینے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد کی ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت سے ملاقات، عدم اعتماد کی تحریک میں مدد مانگ لی ایچ ڈی پی کا تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا اعلان ،تفصیلات کے مطابق اتوار کو بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سینیٹر سعید احمد ہاشمی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو، قائم مقام صدر میر ظہور بلیدری، ارکا ن صوبائی اسمبلی سردار محمد صالح بھوتانی،میر محمد خان لہڑی، بی اے پی کے رہنماء میر عبدالرئوف رند، سردار زادہ شہزاد صالح بھوتانی، میر اعجاز سنجرانی سمیت دیگر پر مشتمل وفد نے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ، رکن صوبائی اسمبلی قادر علی نائل، ایچ ڈی پی کے جنرل سیکرٹری احمد علی کوہزاد سمیت دیگر سے ملاقات کی۔



حکومت لواحقین کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرچکی ہے کسی کے ذاتی اورسیاسی مفادات کے لئے ہم لواحقین کواستعمال نہیں ہونے دیں گے،ضیاء لانگو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء لانگو نے کہا ہے کہ ہوشاب واقعہ کی تحقیقات کیلئے وزیرداخلہ،اپوزیشن جماعتوں اورایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پرمشتمل کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے حکومت لواحقین کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرچکی ہے کسی کے ذاتی،سیاسی مفادات کے لئے ہم لواحقین کواستعمال نہیں ہونے دیں گے۔



تم نے سب کو چور کہا لیکن خود تحفے کی گھڑیاں بیچ دیں، فضل الرحمان کی وزیراعظم پر تنقید

| وقتِ اشاعت :  


اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم نے سب کو چور کہا لیکن خود تحفے کی گھڑیاں بیچ دیں۔



جام کمال نہ خو د کام کر تے  نہ دوسر وں کو کرنے دیتے اکثریت ہمارے پاس ہے، اسمبلی اجلاس میں صور تحال واضح ہوجائیگی، ناراض اراکین

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: اسپیکربلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو، بی اے پی کے قائم مقام صدر رکن صوبائی اسمبلی میر ظہور بلیدی، بی اے پی کے ترجمان رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلا ف تحریک عدم اعتماد میں اکثریت ہمار ے ساتھ ہے وزیراعلیٰ بضد ہیں کہ وہ استعفیٰ دینے کے بجائے تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں اسمبلی کے اجلاس میں تمام صورتحال واضح ہوجائیگی کہ کس کے پاس اکثریت ہے ہمارے گروپ کے ارکان متحد ہیں وزیراعلیٰ کے قریبی لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں انکے لوگ ہمارے پاس آئیں گے مگر ہمارے لوگ یہیں رہیں گے ۔