کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ وزیراعظم اور صوبائی حکومت ایک پیج پر ہے جس تحریک میں پی ڈی ایم شامل ہوں وہاں وزیراعظم ہماری حمایت کرینگے۔
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ بی اے پی میں بانی جیسا کوئی شے نہیں اور نہ ہی پارٹی میں بانی کو صدر رکھنے یا ہٹانے کااختیار حاصل ہے ۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ایک بارپھر تحریک عدم اعتماد کا بھرپور سامنا کرنے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ چند ممبران معاملات کو انتہا پر لے جاناچاہتے ہیں ،ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہمیشہ جمہوری انداز میں معاملات کو چلایا ہے، کچھ دوست پہلے دن سے وزیر اعلی بننا چاہتے تھے کام نہ کرنے کا تاثر غلط ہے۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان اسمبلی، عہدیداروں اور رہنمائوں کے اصرار پر پارٹی صدارت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے، بلوچستان عوامی پارٹی میں انفرادی فیصلوں کی گنجائش نہیں ہے قائم مقام صدر کے نوٹیفکیشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں نومبر میں پارٹی انتخابات کروائیں گے ،جلد ہی پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کریں گے۔
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال خا ن خود اعتراف کیا ہے کہ انہیںمحض 26ارکان کی حمایت حاصل ہے آرٹیکل 130(7)کے تحت آئینی تقاضہ ہے کہ گورنر محسوس کرے کہ وزیراعلیٰ اکثریت کھو چکے ہیں تو اسمبلی کا اجلاس بلا کر وزیراعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لیا جاتا ہے لہذا گورنر آج بلوچستان اسمبلی کا اجلاس طلب کر کے وزیراعلیٰ کواعتماد کا ووٹ لینے کا پابند کریں ۔
کوئٹہ : پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کوگوادر سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔ یہ فیصلہ بلوچستان میں جاری انسرجنسی اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر میں کیاگیا۔اس فیصلے کو پاکستان اور چین نے حتمی شکل دیتے ہوئے سی پیک کے مرکزکوگوادر سے کراچی کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔اس سلسلے میں کراچی بندرگاہ کو ترقی دینے پر اتفاق کیاگیا۔ وزیراعظم عمران خان نے چین کی کراچی بندرگاہ کی 3.5 بلین ڈالرکے منصوبے کو “گیم چینجر” قرار دیاہے۔یہ انکشاف ٹوکیو سے شائع ہونے والے اخبار “نکی ایشیا” نے کیا۔ اس اسٹوری کا عنوان ” سی پیک گوادر سے کراچی منتقل ” تھا۔ “نکی ایشیا”دنیا کا سب سے بڑا مالیاتی اخبار ہے۔
کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام 7اکتوبر 1983کے شہدا جمہوریت کی 38ویں برسی کے موقع پر ملک میں آئین کی بالادستی ،پارلیمنٹ کی خودمختیاری ، عدلیہ ومیڈیا کی آزادی ، ملک کی معاشی زبوحالی ، سخت ترین مہنگائی ، بدترین بیروزگاری کے عنوان کے تحت عظیم الشان سیمینار پشتونخوامیپ کے محبوب چیئرمین اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی نائب صدر محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔