کراچی میں دستی بم حملے میں ایم کیوایم کے 3 ارکان سندھ اسمبلی سمیت 23 افراد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی (ظفراحمدخان) کراچی کے علاقے او رنگی ٹاؤن میں متحدہ قومی موومنٹ کے رکنیت سازی کیمپ پر کریکر حملے میں 3 ارکان سندھ اسمبلی سمیت 23 افراد زخمی ہوگئے ہیں ، واقعہ کے بعد کیمپ میں بھگڈر مچ گئی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا



غداری کیس؛ شریک ملزمان کو شامل کرنے کی پرویز مشرف کی درخواست منظور

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے شریک ملزمان کو مقدمے میں شامل کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو دوبارہ تحقیقات کا حکم دے دیا۔



پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈا اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے، وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


مظفرآباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی دفاعی اداروں پر بے بنیاد الزامات درحقیقت اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے اور مقبوضہ جموں کشمیر کے بارے میں پاکستان اپنے اصولی موقف پر ثابت قدم ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں۔



’بھارت کی وجہ سے شدت پسندوں کے خلاف مہم پر اثر پڑ رہا ہے‘

| وقتِ اشاعت :  


پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان کے لیے افغان سرحدی علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں مشکلات درپیش ہیں۔



قانونی انسانی سمگلنگ کو روکنے کیلئے غربت کا خاتمہ کرنا ہوگا عوام کے مسائل کے حل کیلئے گڈ گورننس لازمی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلو چستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ گڈ گورننس بہتر معاشی نظام نہ ہونے کی وجہ سے لوگ غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کرکے بہتر معاش کی تلاش میں دیار غیر جارہے ہیں ،



نواز کا سارک کانفرنس میں ہندوستانی کار استعمال کرنے سے انکار

| وقتِ اشاعت :  


نئی دہلی: وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے آئندہ ہفتے کٹھمنڈو میں ہونے والے سارک کانفرنس کے موقع پر ہندوستان کی جانب سے فراہم کردہ بلٹ پروف گاڑی استعمال کرنے سے انکار کردیا ہے۔



افغان صدر اشرف غنی کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: افغان صدر اشرف غنی کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات جاری ہے جس میں دہشتگردی سمیت خطے کو درپیش مسائل اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔