کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صوبے کے نوجوانوں کا کرکٹ کے کھیل سے لگاؤ زیادہ ہے اگر انہیں اپنی صلاحیتیں مزید نکھارنے کا موقع دیتے ہوئے مناسب پلیٹ فارم فراہم کیا جائے تو یہ صوبے اور ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سریاب روڈ کوئٹہ پر اسپورٹس کمپلیکس میں شاہد آفریدی فاونڈیشن کے زیر انتظام ممتاز سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی کے ہمراہ صوبے کے نوجوانوں کے لیے کرکٹ اکیڈمی کے سنگ بنیاد کی تختی کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کیا۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ریکو ڈک منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز بلوچستان اور پاکستان کیلئے خوش بختی کا باعث ہے، ہم مشکل مراحل سے گزر کر یہاں تک پہنچے ہیں جبکہ بیرک گولڈ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو مسٹر مارک بریسٹو ہم نئے سال کے آغاز پرریکوڈک منصوبے پر کام کرنے کا آغاز کر رہے ہیں بیرک گولڈ کارپوریشن نے کوئٹہ میں پراجیکٹ دفتر قائم کر دیا ہے کمیونٹی کے ساتھ خوشگوار اور با اعتماد تعلقات کا قیام اور انکی ویلفیئر ہماری اولین ترجیح ہو گی یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ریکو ڈک معاہدے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں بیرک گولڈ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو مسٹر مارک بریسٹو، بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ صوبائی وزراء حکومت اور اپوزیشن اراکین اسمبلی اورریکو ڈیک منصوبے کی ٹیم کی بھی شریک ہوئے۔
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان پیس فورم کے سربراہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ 21 جنوری کو کوئٹہ کے نوری نصیر خان کلچرل کمپلیکس میں منعقدہ سمینار میں انسانی حقوق، ملک و صوبے کی معاشی اقتصادی صورتحال پر بات ہوگی، سیمینار کے انعقاد کا مقصد ڈائیلاگ کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے صوبے کی آواز کو آگے بڑھانا ہے،یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرنوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند، جنرل سیکرٹری بنارس خان، پی ایف یو جے کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ایوب ترین، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری منظور بلوچ کو 21 جنوری کو بلوچستان پیس فورم کے زیراہتمام ہونے والے سیمینار میں شرکت کیلئے دعوت نامے دیئے۔
کوئٹہ+اسلام آباد:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ کی زیر صدارت کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کی سینٹ سب کمیٹی کا ساتواں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے گوادر کیمپس کے قیام کے بعد، اسکی ورکنگ کے لئے مختلف آپشنز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااور فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹی کے سینیٹ ممبرز جلد ہی کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے گوادر کیمپس کا دورہ کرینگے ۔
کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سینیٹر میر سرفرا ز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی چھوڑ کر جانے والے خود جارہے ہیں انہیں کسی نے کہیں نہیں بھیجا، مولانا فضل الرحمن سے نیاز مندی کا تعلق ہے ان سے ملاقات میں جمعیت علماء اسلام میں شمولیت پر کوئی بات نہیں ہوئی ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے شمولیت کے لئے رابطہ کیا ہے تاہم ان سے سوچنے کا وقت مانگا ہے ہماری خواہش ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی قائم و دائم رہے ۔یہ بات انہوں نے این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی
کوئٹہ: کوئٹہ کے سرکاری شیخ زید ہسپتال میں نرسوں کو مبینہ طور جسم فروشی پر مجبور کئے جانے کے اسکینڈل کی تحقیقات جاری ،محکمہ صحت کی انکواری کمیٹی کا شیخ زید ہسپتال کا دورہ، گمنام خط لکھنے والی نرس سامنے نہیں آئی تاہم چار خواتین ملازمین انکواری کمیٹی کے سامنے ہسپتال کی انتظامیہ پر پھٹ پڑیں ملازمین کا کہنا تھا۔
کراچی: سید ہاشمی ریفرنس کتابجاہ ممبرز کی سالانہ جنرل باڈی اجلاس، نامور شعرا، مصنفین وکلا و سماجی رہنماؤں کی شرکت، انتظامی کمیٹی کے نئی باڈی کے انتخابات، اکبر ولی انتظامی کمیٹی کے صدر منتخب۔سید ہاشمی ریفرنس کتابجاہ کا اولین مقصد بلوچی زبان و ادب کو ترقی دینا ہے۔ سندھ حکومت بلوچی زبان کی ترقی کے لئے سید ہاشمی ریفرنس لائبریری کی مالی معاونت کرے ڈاکٹر رمضان بامری، اکبر ولی کا تقریب سے خطاب تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ملیر میں سید ہاشمی ریفرنس کتابجاہ انتظامی کمیٹی کے ممبران کا جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے سال کے لئے انتظامیہ کمیٹی کے عہدیدار منتخب کئے گئے۔ نئے سال کے لئے سید ہاشمی ریفرنس کتابجاہ انتظامیہ کمیٹی کے صدر اکبر ولی، دیگر عہدیداروں میں ایڈوکیٹ جمال ناصر، ایڈوکیٹ عمران بلوچ، بانک سعیدہ حسن منتخب ہوئے۔ نامور مصنف رمضان بلوچ نے نئے عہدیداران سے حلف لیا۔
گوادر: وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ کومسٹ یونیورسٹی کے سب کیمپس اگلے تین مہینوں میں کلاسس کا باقاعدہ آغاز کرے گا کامسیٹ یونیورسٹی کے سب کیمپس کے گوادر میں کھلنے سے ماہگیروں کے بچوں کو گھر کے دہلیز پر تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گاان اخیالات کا اظہار انہوں گوادر میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آج وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ اور وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے مرکزی سیکریٹیریٹ آکر پارٹی کے مرکزی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کو مرکزی کانگریس کے انعقاد اور نئے عہدیداروں کے انتخاب پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سینئر سیکرٹری سید قادر آغا، مرکزی سیکرٹری سردار گل مرجان کبزئی، غلامصدیق اور دیگر رہنما موجود تھے۔
کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے پی پی ایل کے ذمہ 34 ارب کے بقایا جات ہیں وزیراعظم ذاتی دلچسپی لے کر بلوچستان کو مالی بحران سے نکالیں،پنجاب نے 6 لاکھ بوری گندم کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا امید ہے کہ وہ اپنا وعدہ پورا کریں گے۔