کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ریکو ڈک منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن کے سی ای او مارک بریسٹو نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا مارک بریسٹو نے ریکو ڈک معاہدے پر دستخط اور حتمی منظوری پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئی کہا کہ وزیراعلیٰ کا معاہدے پر ٹھوس اور واضع موقف قابل تحسین ہے اس موقع پر دونوں جانب سے معاہدے کے حوالے سے جنوری 2023 میں کوئٹہ میں تقریب کے انعقاد سے اتفاق کیا گیا۔
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا گیا اور بلوچستان میں امن و امان کو اولین ترجیح اور امن کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا ٹھوس موقف اختیار کیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم،آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ،کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ڈی آئی جی سپیشل برانچ نے شرکت کی جبکہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو،ڈویژنل کمشنروں اور ڈی آئی جیز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی اجلاس کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے امن و امان کے حوالے سے درپیش چیلنجز اور مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ڈویژنل کمشنروں اور ڈی آئی جیز نے اجلاس کو اپنے اپنے ڈویژنوں میں امن و امان کی صورتحال پر بریف کیا اجلاس میں گوادر میں دھرنے اور احتجاج سے پیدا ہونے والی صورتحال کا خصوصی طور پر جائزہ لیا گیا۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کی دستیابی کے منصوبے کا افتتاح کردیا افتتاحی تقریب میں صوبائی وزراء میر سکندر علی عمرانی، انجینئر زمرک خان اچکزئی، میر محمد خان لہڑی، مبین خان خلجی، صوبائی مشیر ملک نعیم خان بازئی،پارلیمانی سیکرٹری خلیل جارج، رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو روشن علی شیخ اور کمشنر کوئٹہ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اس موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو روشن علی شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر بلوچستان لینڈ ریونیو انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے گوادر اور پشین میں مرکز سہولیات کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے یہاں ہونے والی ملاقات میں چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی اور سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے بلوچستان کے مالی مسائل و مشکلات کے حل میں وفاقی سطح پر اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس حوالے سے وزیراعلء اپنی کابینہ کے اراکین اور صوبے کی سیاسی قیادت کے ہمراہ اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کرینگے صوبائی وزراء زمرک خان اچکزئی میر نصیب اللہ مری میر محمد خان لہڑی میر سکندر عمرانی پارلیمانی سیکرٹری ملک نعیم بازئی خلیل جارج سینٹر منظور احمد خان کاکڑ آغا عمر احمد زئی ارکین صوبائی اسمبلی میر زابد ریکی صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو بھی ملاقات میں شریک تھے۔
کوئٹہ : بلو چستان ہا ئی کورٹ کے جسٹس جنا ب جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل بنچ نے پا کستان تحریک انصاف کے رہنما ء شہباز گل کے خلا ف ضلع قلعہ عبداللہ میں دائر مقدمہ سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سما عت کے دوران ریما رکس دئیے ہیں کہ یہ اقتدار کی جنگ ہے اختلافات کی نہیں، جب تک سیاستدان اپنے مفادات نہیں چھوڑتے یہ ہوتا رہے گا۔
لاہور: پنجاب اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔ن لیگ کی جانب سے میاں مرغوب، خلیل طاہرسندھو، خواجہ عمران نذیرنے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جبکہ پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ بھی ن لیگ اراکین کے ہمراہ تھے۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک نے رات 9 کے بعد تحریک عدم اعتماد کی تحریک وصول کی تاہم اسپیکر پنجاب اسمبلی عدم اعتماد جمع ہونے سے لاعلم تھے۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ریکوڈک پر بلوچستان اور سندھ اسمبلی ، سینیٹ میں کی گئی قانون سازی 18ویں ترمیم، صوبائی خودمختاری کے خلاف ہے ، بدنیتی پر منبیٰ قانون سازی کر نے سے بلوچستان میں احساس محرومی بڑھے گا، بلوچستان کے مسائل کا حل بندوق نہیں بلکہ حقوق دینے ، عوام کے دل جیتنے میں پنہا ہے ، ریکوڈک پر قانون سازی واپس نہ لی گئی تو وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر سکتے ہیں ۔
قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم کرتے ہوئے تیسری بار ورلڈکپ جیت لیا، 2006 سے مسلسل 4 بار یورپی ٹیم نے ورلڈکپ اپنے نام کیا تھا ۔