کون بنے گا فٹبال کا عالمی چیمپئن؟ میسی کی ارجنٹینا یا ایمباپے کی فرانس؟ جنوبی امریکا یا یورپ ؟ کیا دفاعی چیمپئن فرانس ٹائٹل کا دفاع کر پائے گا؟ یا میسی کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب پورا ہوگا ؟ سب کو آج کے میچ کا بے چینی سے انتظار ہے۔ قطر میں فٹبال ورلڈکپ… Read more »
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ اگر نیت صاف ہو تو اللہ تعالی بھی مدد کرتا ہے ہمیں نان ایشوز پر سیاست کرنے کی بجائے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے ریکوڈک کا تاریخی معاہدہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا معاہدہ ہے جس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی ریکوڈک منصوبے میں بلوچستان کے مفادات کا تحفظ احسن انداز سے کیا ہے اور بغیر کسی سرمایہ کاری منصوبے میں صوبے کے 25 فیصد شیئرز کو یقینی بنایا ہے
اسلام آباد: سینیٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے شدید احتجاج کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاری تحفظ و فروغ کا ترمیم شدہ بل منظور کرلیا۔جمعہ کوچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ ترمیمی بل 2022پیش کیا ۔حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاری بل میں اتحادیوں کی ترامیم شامل کرلیں۔
نیویارک/ اسلام آاباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے دو طرفہ تعلقات مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں، ماضی میں ہمارا تعاون دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تناظر میں بہت محدوداور مخصوص تھا تاہم اب ہم ایک وسیع البنیاد شراکت داری قائم کررہے ہیں، پاکستان میں سیلابی تباہی کے باعث آئی ایم ایف کی شرائط پر نظرثانی ضروری ہے، جی 77رکن ممالک کی معیشتوں کی بحالی اور موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا، جی 77ممالک کیلئے چین کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نیویارک میں امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو اور جی 77صدارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان اور امریکہ کے لئے یہ بات سب سے زیادہ اہم ہے کہ ہم ایسے شعبے تلاش کریں جن میں ہم ایک ساتھ کام کرنے پر متفق ہوں، ہم ماحولیات اور صحت پر مل کر کام کر رہے ہیں۔
اسلام آباد: بی این پی مینگل کے نائب صدر ملک ولی کاکڑ نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے معاملات طے پانے سے متعلق بیان کی تردید کر دی۔ایک انٹرویومیں ملک ولی کاکڑ نے کہا کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا بیان حقائق کے برعکس اور معاملہ پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، بلوچستان کے قدرتی وسائل کا تحفظ بی این پی مینگل کی اولین ترجیحات میں ہے۔
قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ارجنٹائن نےسیمی فائنل میں کروشیا کو تین صفر سے شکست دے دی، ارجنٹائن کے دو گول جولین الواریز نے کیے جبکہ ایک گول لیونل میسی نے اسکور کیا۔ پہلے ہی ہاف میں میسی… Read more »
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سرداراختر جان مینگل نے کہا ہے کہ وفاق نے بلوچستان اورسندھ اسمبلی کی قراردادوں کوبنیاد بناکر صوبے کے اختیارات کوسلب کیا ہے بلوچستان کے مسائل اور حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدے پورے نہ ہونے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے اگر فوری طورپر ریکوڈک معاملے پر قانون سازی کو واپس نہ کیا گیا تو امکانات ہیں کہ ہم حکومتی اتحاد سے علیحدگی اختیار کرلیں گے۔یہ بات انہوں نے منگل کی رات نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے وفا قی ٹیکسزپر چھوٹ دی ہے لیکن تمام صوبائی ٹیکس نافز العمل رہیں گے،وزیر اعلیٰ کی کر سی کو داؤ پر لگا کر ریکوڈک منصوبے کو بلو چستان کے حق میں بنا یا ہے،