افغانستان نہ چھوڑنے پر طالبان کی ترک فوج کے خلاف کارروائی کی دھمکی

| وقتِ اشاعت :  


طالبان نے آئندہ ماہ نیٹو اور امریکی افواج کے انخلا کے بعد کابل ائیرپورٹ کی حفاظت کے لیے ترکی کے فوجی دستوں کی افغانستان میں موجودگی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا کے بعد جو ملک بھی یہاں رکے گا اس کو قابض سمجھا جائے گا۔



خطیر فنڈ سے بنے ڈیم میں مون سون کی پہلی بارش نے شگاف ڈال دیا

| وقتِ اشاعت :  


سوراب:  مون سون کی پہلی بارش کے جمع ہونے والے پانی سے خطیر فنڈز سے بننے والے تارکی ڈیم میں شگاف، ڈیم ٹوٹنے کی اطلاع پر زد میں آنے والی آبادیوں میں شدید خوف و ہراس، اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل، ڈیم کی ناقص تعمیر اور شگاف سے پانی کے بہاؤ کو روکنے کے لئے اقدامات نہ اٹھانے پر عوام مشتعل، احتجاجاً آر سی ڈی قومی شاہراہ کو بلاک کردیا، دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔



مولابخش دشتی جیسے مفکر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں مشن کی تکمیل کرینگے،نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


اندرون بلوچستان:  نیشنل پارٹی اور بی ایس او بچار پنجگور کے زیر اہتمام مولابخش دشتی کی برسی کی مناسبت سے نیشنل پارٹی کے ضلعی سکریٹریٹ میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے شرکت کی تعزیتی ریفرنس سے قبل مولابخش دشتی کی پارٹی کے لئے خدمات پر انھیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مولابخش دشتی اور دیگر کی یاد میں کھڑے ہوکر دو منٹ خاموشی اختیار کی گئی تعزیعتی ریفرنس سے نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ نیشنل پارٹی مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی پھلین بلوچ مرکزی کمیٹی کے رکن سابق ایم پی اے حاجی محمد اسلام بلوچ ضلعی جنرل سیکرٹری صدیق بلوچ تحصیل صدر تاج بلوچ تحصیل نائب صدر عدنان سعید گچکی بی ایس او بچار کے رہنماء عامر بلوچ تحصیل جنرل سیکرٹری الطاف حسین بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مولابخش دشتی بلوچستان کی نظریاتی شعوری فکری سیاست کے درخشان باب کی حیثیت رکھتے تھے۔



ڈھاڈر،ہندو تاجر ہنداراج کی دکان میں ڈکیتی،مسلح افراد قیمتی سامان اور نقدی لے اڑے

| وقتِ اشاعت :  


ڈھاڈر: ڈھاڈر میں دن دہاڑے ہندو تاجر ہنداراج کی دکان میں ڈکیتی مسلح افراد نے اسلحہ کی زور پر تاجر جو زدوکوب کرکے قیمتی سامان اور نقدی لے اڑے واقعہ کے بعد ہندو برادری اور عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔



حکومت نے گوادر کو تعلیمی پسماندگی کی طرف دھکیل دیا ہے،بی ایس او پجار

| وقتِ اشاعت :  


گوادر:  بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین بوہیر صالح ایڈوکیٹ، جونیئر وائس چیئرمین گورگین بلوچ اور وحدت بلوچستان کے جنرل سیکریٹری عابد عمر بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں موجودہ وفاقی و صوبائی سیلکٹڈ حکومت کی گوادر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسی رویہ اور سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کو جان بوجھ کر تعلیمی پسماندگی کی طرف دھکیل دیا۔



قلات ،لیویز سے فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


قلات: قلات میں لیویز نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان کو گرفتار، اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق قلات لیویز نے مخبر خاص کی اطلاع پر ملزمان عبدالواحد وغیرہ اقوام مرداشئی ساکنان بیکار تحصیل و ضلع قلات علاقہ بیکار میں موجود ہونے کے اطلاع پر ڈپٹی کمشنر قلات سلطان احمد بگٹی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر قلات زاہد حمید لانگو، رسالدار علی احمد مینگل، لائن آفیسر لیویز قلات جان محمد لانگو نے لیویز جوانوں کے ہمراہ جب علاقہ بیکار پہنچے تو وہاں پہلے سے گھات لگائے بیٹھے مسلح ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔



گوادر میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن کاروباری لوگ مشکلات کا شکار

| وقتِ اشاعت :  


گوادر:  گوادر شہر میں دن کے اوقات میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، انجمن تاجران گوادر کے صدر حاجی غلام حسین کا کابینہ اراکین کے ہمراہ ایکسئین کیسکو گوادر حسن علی مگسی سے ملاقات. ملاقات میں انجمن تاجران کے وفد نے ایکسیئن کیسکو کو گزشتہ دو دنوں سے شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش پر کاروباری لوگوں کے مشکلات اور عام صارفین کی پریشانیوں سے آگاہ کیا۔



وڈھ، ہندو تاجروں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف ریلی

| وقتِ اشاعت :  


وڈھ: بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل وڈھ کے کال پر ہندو تاجر اشوک کمار نانک رام محمد طاہر لہڑی ڈاکٹر کریم گزگی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور وڈھ بازار میں بھتہ خوری وڈھ بازار کے تاجران کو تحفظ نہ دینے اور سارونہ مائننگ کے بندش کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔