ایک ہی ایپ پر واٹس ایپ کے متعدد اکاؤنٹس چلانے کی آزمائش

| وقتِ اشاعت :  


دنیا کی سب سے بڑی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اب تک کا سب سے بڑا اور اہم فیچر آزمائش کے لیے پیش کردیا گیا ہے جس کے تحت صارفین ایک ہی ایپلی کیشن کے ذریعے متعدد اکاؤنٹس چلا سکیں گے۔



’برہنہ کرکے جسم جانچا گیا‘ مس یونیورس انڈونیشیا کی امیدواروں کا الزام

| وقتِ اشاعت :  


قدامت پسند اسلامی ملک انڈونیشیا میں خواتین کی خوبصورتی کے مقابلے میں بطور امیدوار شرکت کرنے والی کم از کم 6 خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ مقابلوں کے دوران انہیں مرد حضرات کے سامنے برہنہ کرکے ان کے جسم کو جانچا گیا۔



اٹلی کشتی حادثہ،41 تارکین وطن ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں تین بچوں سمیت 45 افراد سوار تھےکشتی میں ڈوبنےسے بچ جانے والے چار افراد نے امدادی ٹیم کو بتایا کہ وہ ایک کشتی پر سوار تھے جو تیونس کے شہر سفیکس سے روانہ ہوئی تھی اور اٹلی جاتے ہوئے ڈوب گئی۔



نیوزکیمرہ مین کے لیے سیفٹی ٹریننگ ناگزیربلوچستان میں پانچ کیمرہ مین اور ایک فوٹو گرافر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ شہر کی خون آلود 8 اگست 2016 کی صبح آج بھی بلوچستان کے صحافیوں کیلئے نہ بھولنے والی صبح ہے کہ جب شہر کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں وکلا پر ہونیوالے خودکش دھماکے میں 73 افراد سمیت میڈیا کے 2 کیمرہ مین شہزاد یحییٰ اور محمود خان جان کی بازی ہار گئے۔آٹھ اگست 2016 کی صبح کوئٹہ کے منو جان روڈ پر بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا یہ خبر سن کر وکلا اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچی جہاں رش ہونے پر خودکش دھماکہ ہوگیا۔بلوچستان میں اب تک ایک فوٹو گرافر سمیت 5 کیمرہ مین مارے گئے ہیں جبکہ 12سے زائد کیمرہ مین شدید زخمی بھی ہوچکے ہیں جسکی بنیادی وجہ ادارے کا بریکنگ فوٹیج دینے کا پریشر اور سیفٹی ٹریننگ نہ ہونا ہے۔



مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر نوشکی کے خلاف سخت نعرے بازی کی

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی:نوشکی ہندو پنچائیت کے جانب سے شہر میں ہندو تاجروں کو لوٹنے کے واقعات کے خلاف شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال و احتجاجی ریلی میں بی این پی کے سی ای سی رکن میر خورشید جمالدینی، نذیر بلوچ،جمعیت علما اسلام کے زکریا عادل،متحدہ انجمن تاجران کے ذوالفقار بلوچ،اصغر بادینی،سعید بلوچ، ہندو پنچائیت کے چوہدری سندیپ سمیت تاجروں کی بڑی تعداد میں شریک تھے،مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر نوشکی کے خلاف سخت نعرے بازی کی