گڈانی کے سمندر میں دوافراد ڈوب کر جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


حب :گڈانی کے سمندر میں دوافراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جاں بحق افراد کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے ایدھی ذرائع کے مطابق کراچی سے پکنک منانے کے لئے آنے والے دو افراد گڈانی کے سمندر میں ڈوب گئے بیچ پر ڈوب گئے۔



نوشکی میںمعصوم بچے پر تشدد کرنے والا دوداش کامالک گرفتارکرلیا، اے ایس آئی

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی :نوشکی میں معصوم بچے پرتشدد کرنے والے دو داش مالکان (تنوروالا) کوگرفتارکرلیاہے ۔گزشتہ روز ایس پی نوشکی سید جاوید غرشین کے حکم پر نوشکی پولیس نے کارروائی کرتے ھوئے نوشکی مسجد روڑ پر واقع داش مالکان کو گرفتار کرلیاگرفتارملزمان میں شمس اللہ اور نجیب اللہ کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے



مکران میں ترقیاتی منصوبوں کاجال بچھا دیا ہے،ظہوربلیدی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ مکران کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کاجال بچھا کر نئے عہد کا آغاز کیا ہے مکران ترقی وخو شحالی کے سفر میں صوبے کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں سے مزید پیچھے نہیں رہے گا



کوئٹہ شہر میں تین ارب روپے کی لاگت سے مختلف فلائی اوورز بنیں گے،قاسم سوری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ(آن لائن)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہاہے کہ کوئٹہ شہر کے مختلف مقامات پر تین ارب روپے کی لاگت سے مختلف فلائی اوورز بنیں گے جن پر3053.49ملین روپے کی لاگت آئے گی،ان منصوبوں سے کوئٹہ شہر میں دھائیوں سے موجود ٹریفک کے بدترین مسائل کی وجہ سے عوام کو درپیش ذہنی کوفت سے چھٹکارا ملے گی، وزیر اعظم عمران خان کا تمام سرکاری تقریبات میں اردو زبان کے استعمال کی ہدایت کرنا ایک بہترین فیصلہ ہے، ہمیں اپنی قومی زبان اردو پرفخر کرناچاہیے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔



بلوچستان میں گیس کے تیز میٹروں کی تنصیب پر عدالت نے حکام کو طلب کر لیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس جناب جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل بینچ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے پی یو جی /سلو میٹر گیس چارجز ، گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی ، بجلی اور گیس کمپنیوں کی جانب سے تیز رفتار نئے میٹرز لگانے اور صارفین کو بھاری بھر کم بلز بھیجنے سے متعلق دائر آئینی درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کرکے طلب کرلیا ہے ۔



اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کو نصاب تعلیم کا حصہ بنایا جائے’حافظ حسین احمد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز کے زیر اہتمام کوئٹہ میں مختلف علاقوں کی جامعات اور تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے منتخب شدہ 80 سے زائد طلبہ و طالبات کے لیے دو ، دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نوجوان نسل کے ذہنوں میں پاکستان کے مستقبل کے بارے میں کئی سوالات اور خدشات ہیں۔



صوبے کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے، بلوچستان میں کس قانون کے تحت ڈی ایم جی افسران کو بھاری مراعات دی جاتی ہے، بلوچستان ہائی کورٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ بلوچستان ملک کا ارب پتی صوبہ ہے کہ یہاں تعینات پاکستان ایڈمینسٹریٹیوسروس کے آفیسران کو ملک کے دیگر صوبوں اوریہاں مقامی آفیسران سے زیادہ مراعات دی جارہی ہے۔ ان کوایک ارب روپے تنخواہ کی ادائیگی کس قانون اور کس قاعدے کے تحت کی گئی ہے اتنی بے رحمی سے یہاں کے وسائل کو لوٹا جارہا ہے کیا وفاقی سروس والے ہم سے زیادہ قیمتی و محترم ہیں کہ بلوچستان میں ان پر نوازشات کی بارش کردی جاتی ہے، بہتی گنگا میں سب ہاتھ دھو رہے ہیں



مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، ضیاء لانگو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے پیر اسماعیل زیارت اور تربت میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن دشمن سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر چھپ کر حملے کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بچ جانے والے چند امن دشمنوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا وزیر داخلہ نے شہید اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے