بی ایم سی میں کورونا مریضوں کیلئے آئی سی یونٹ فعال کردیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کمالان گچکی نے کہاہے کہ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ میں جدید طرز کے40 بیڈز پر مشتمل کوویڈ-19 میڈیکل آی سی یو مکمل طور پر فعال کردیاگیاہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کوویڈ19سے متعلق میڈیکل آئی سی یو کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔



کراچی پولیس کا دو بلوچ نوجوانوں کا قتل قابل مذمت ہے ‘ نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کراچی پولیس کی جانب سے دو بلوچ نوجوانوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس نے پولیس گردی کی انتہا کرتے ہوئے بلوچ نوجوانوں کو حراست میں لیکر ان کو قتل کیا۔



حکومت اپوزیشن کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنارہی ہے ‘ ثناء بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت قانو ن کی مسلسل خلا ف ورزی کی مرتکب ہورہی ہے بلوچستان اسمبلی کے انضباط کار کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے سے قبل حکومت ارکان اسمبلی سے تجاویز طلب کرنے کی پابند ہے جو اب تک نہیں کیا گیا قوانین کے مطابق ہر تین ماہ میں ترقیاتی بجٹ کی ریلیز اور استعمال پیش کی جاتی ہیں۔



کوئٹہ ، حکومتی پابندی کے باوجود یوم علی کا جلوس، برآمد شہر بھر میں موبائل سروس دوسرے روز بھی معطل رہی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :حکومت کی جانب سے یو م شہادت حضرت علیؓ کے جلوس پر پابندی باوجوکوئٹہ سے جلوس برآمد شہر بھر میں موبائل فون سروس معطل جبکہ سیکورٹی سخت رہی ، تفصیلات کے مطابق منگل کی شب علمدار روڈ سے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر حاجی محمد جواد رفیعی کی قیادت میں یو م علی کا شبیہ ذولجناح تعزیوں اور علموں کا ماتمی جلوس برآمد ہوا ۔



عمران خان اپنی تعریفیں کروانے کی بجائے مہنگائی پر توجہ دیں، علی مددجتک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ حکومت اگر انتخابی اصلاحات لانا چاہتی ہے تو انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کردار ختم کرنے میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے، این اے 249 کے الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں تھا6مئی کو دوبارہ گنتی میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی ہی فاتح قرار پائیگی۔



ملک میں قادیانی اور یہودی لابی کیلئے ماحول کو سازگار بنایا جارہا ہے، مولاناعبدالواسع

| وقتِ اشاعت :  


لورالائی:جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سازش کرکے قاد یانیوں کو اقلیتی کمیشن میں نمائندگی دیکر آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی آئین میں قادیانی غیر مسلم ہیں اور وہ آئین کو نہیں مانتے تو انھیں آئینی ادارے میں کس طرع نمائندگی کا حق دیا جارہا ہے جے یو آئی اس اہم مسئلے پر قومی اسمبلی و سینٹ میں بھر پور آواز اٹھائی گی ملک میں قادیانی اور یہودی لابی کیلئے ماحول کو سازگار بنایا جارہا ہے۔



خضدار، لیویز فورس کی کارروائی، ایک من منشیات برآمد

| وقتِ اشاعت :  


خضدار:لیویز فورس خضدار کی کارروائی لیویز چیک پوسٹ چککونے ایک من منشیات برآمد کرکے دو بین الصوبائی اسمگلرز گرفتار لیویز زرائع کے مطابق تفصیلات کے مطابق خفیہ زرائع سے اطلاع ملی تھی کہ منشیات کی بڑی مقدار کوئٹہ سے برائستہ خضدار کراچی سنگلنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔



کورونا کی تشویشناک صورتحال ، افغان و ایرانی شہریوں کی پاکستان آمد پر پابندی عائد، سرحدی ٹرمینلز پر کورونا ٹیسٹ ضروری قرار

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:وزارت داخلہ نے ملک میں کورونا وائرس وباء کے پھیلائو میں اضافے، صحت کے نظام پر شدید دبائو اور پاکستان میں وائرس کی کسی نئی قسم کی درآمد کو روکنے کے پیش نظر افغانستان اور ایران کے ساتھ نظر ثانی شدہ لینڈ بارڈر مینجمنٹ پالیسی کااجراء کردیا ہے پالیسی پیدل نقل وحرکت کو ریگولیٹ کرنے کو یقینی بنانے کا جائزہ لیتے ہوئے تیار کی گئی ہے اور اس میں پاک افغان اور پاک ایران سرحد پر بارڈر ٹرمینلز پر کوویڈ پروٹوکولز کی موثر انداز میں مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے گا ،



بلوچستان یونیورسٹی کے وی سی جامعہ کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں، بی ایس او پجار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر بلیک میلنگ اسکینڈل میں ملوث افراد کو برارست سپورٹ کررہا ہے اور اپنے من مانی کو قائم رکھنے کے لیے جاوید اقبال بدنام زمانہ وی سی کے ٹیم اور حرکتوں سے یونیورسٹی چلانے کی کوشش کررہا ہے ۔



بی ایس او کے زیر اہتمام شہداء فدا بلوچ کی برسی پر تقریبات

| وقتِ اشاعت :  


تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے شہید وطن کامریڈ فدا احمد بلوچ کی 33ویں یومِ شہادت کے موقع پر مختلف زونوں میں تعزیتی ریفرنسز منعقد کیئے گئے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا جس میں کراچی اور حب زون کا مشترکہ ریفرنس منعقد ہوا جبکہ پنجگور اور وڈھ میں بھی شہید کی یاد میں ریفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔