خضدار، متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی و جلسہ کا انعقاد

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جمعرات کو خضدار میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے مرکزی آزادی چوک پر ایک جلسہ منعقد کیا احتجاجی جلسے سے جمعیت علما اسلام کے ضلعی امیر مولانا قمر الدین،مفتی عبدالقادر شاہوانی،مولنا عنایت اللہ رودینی،مولانا محمد اسحاق شاہوانی،نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر آصف جمالدینی،عبدالحمید ایڈوکیٹ،مسلم ن کے رہنما عید محمد ایڈوکیٹ،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالحمید غلامانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پچیس جولائی کو سلیکٹڈ حکومت کوایک سال مکمل ہوگیا ہے۔



میڈیا کورٹس متعارف کرانے کی حکومتی تجویز مسترد کرتے ہیں، سی بی این ای

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے میڈیا کورٹس متعارف کرانے کی تجویز پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے یکسر مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ سی پی این ای میڈیا سے متعلق امتیازی قوانین سازی کی سخت مخالف ہے اور اسی بنا پر سابق وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے پیش کردہ ”پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی“ (PMRA) کے مسودے کو بھی مسترد کیا تھا۔



گیسٹرو مریضوں کی تعداد میں اضافہ، اوتھل ہسپتال میں علاج کیلئے کوئی سہولت موجود نہیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  لسبیلہ میں گیسٹرو کی وباء پھیل گئی متاثرہ افراد کوڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کرنے کے بعد ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کا بھانڈا پھوٹ گیا ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں سرنج تک میسر نہیں ہسپتال میں عدم صفائی پر گیسٹرو کی وباء سے متاثر افراد کے ساتھ آئے تیماردار خود بیمار ہونے لگے۔



زرعی شعبے میں جدید ٹیکنا لوجی کو فروغ دینا ہو گا،قمبر دشتی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سیکریٹری زراعت قمبر دشتی نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لانا ہوں گی۔ جس سے لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری آنے کے علاوہ صوبے کی معیشت میں بہتر ی لائی جاسکتی ہے۔



چیئرمین سینٹ بارے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا، مہنگائی ملک کا بڑا مسئلہ ہے، لیاقت بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ صادق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ پا کستان تحریک انصاف اور پا کستان پیپلز پا رٹی نے مل کر بنا یا تھا اس پورے ایکسرسائز کا عوامی دکھ درد سے کوئی تعلق نہیں ہے صادق سنجرانی کو ہٹانے کے حوالے سے اپوزیشن اور تحریک انصاف دونوں نے جماعت اسلامی سے رابطے کئے ہیں تا ہم اجلاس بلائے جا نے کے بعد جماعت اسلامی اپنے فیصلے کا اعلان کرے گی۔



تربت کالج کے طلباء کو احتجاج پر زدوکوب کرنا قابل مذمت ہے،بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے فورسز غیر قانونی طور چھاپوں کے زریعے خوف و ہراس پیدا کررہے ہیں بلوچ نوجوانوں کے خلاف انتقامی عمل کو تیز کردی گئی ہے۔