ملین مارچ جعلی حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے کا باعث ہوگا، غفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ملین مارچ طاغوتی قوتوں کے لیے موت ثابت ہوگی تما م ذمہ داران بلوچستان ایسے قوت کا مظاہرہ کریں کہ کوئٹہ ملین مارچ تاریخ کا سب سے بڑا ملین مارچ ثابت ہو سکے جعلی حکمرانوں کو سبق سیکھا دینگے جعلی حکمرانوں نے غریب عوام کے منہ کے نوالہ چین لیا ہے مہنگائی نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑدئیے ہیں۔



حکومت سینٹ اجلاس کیلئے تاخیری حربے استعمال کررہی ہے، چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں منڈی نہیں لگنی چاہیئے، حاصل بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:  پاکستان میں سینیٹ کے چیئرمین کے لیے حزب اختلاف کی جماعتوں کے نامزد امیدوار میر حاصل بزنجو کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ انتخابی عمل میں نادیدہ قوتیں اثر انداز ہونا بھی چاہیں تو وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گی۔



ڈیگاری کان حادثہ افسوسناک ہے، کانکنوں کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ نے ڈیگار ی میں کان میں شہیدہونے والے مزدوروں کے لواحقین اور متاثرین سے ملاقات کی مائینز متاثرین اور لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس سے پہلے بھی آواز بلند کی ہے کہ کان کنی سے وابستہ افراد کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑا ہے کہ بارہا صرف ؒلفاظی حد تک اقدامات کئے گئے عملی طور پر اب تک کوئی اقدامات نہیں کئے گئے آج کا واقعات بھی دلخراش ہے 10سے زائد مزدور پھنسے ہوئے ہیں مگر ان کو نکالنے کیلئے کچھ نہیں کیا۔



بلوچستان، ای کورٹس کا آغاز 5مقدمات کی سماعت ہوئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان میں ای کورٹس کے ذریعے کیسز کی سماعت کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں بینچ نے ویڈیو لنک کے ذریعے کوئٹہ رجسٹری میں کیسز کی سماعت کی۔سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں ویڈیولنک کے ذریعے پہلی مرتبہ کیسز کی سماعت کی گئی۔



سرکاری آفیسران کی ذمہ داریوں سے روگردانی عوام سے زیادتی ہے،یونس عزیز

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: مجلس قائمہ کمیٹی برائے زراعت و کو آپریٹو سوسائٹی، لائیواسٹاک ڈیری ڈیو یلپمنٹ، ماہی گیری و خوراک کا اجلاس کمیٹی چیئرمین یونس عزیز زہری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ممبران مٹھان خان کاکڑ، نصیر احمد شاہوانی، زمرک خان اچکزئی، شکیلہ نوید، لالا رشید بلوچ، متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔



میگا کرپشن کیس خالد لانگو عدالت میں پیش

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب منور احمد شاہوانی کے روبرو بلوچستان لوکل گورنمنٹ فنڈز خوردبرد سے متعلق دائر ریفرنس میں تفتیشی آفیسر کا بیان قلمبند کرلیا گیا بلکہ نامزد ملزم فیصل جمال کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی گئی۔



کوئٹہ،مقامی ہوٹل کی جانب سے طلباء وطالبات کیلئے ورکشاپ کاانعقاد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ سریناہوٹل کی جانب سے مختلف کالجز کی طلباء اور طالبات کے لئے آرٹس کی مختلف شعبوں سے متعلق آگاہی کے حوالے ایک روزہ ورکشاب کا انعقاد کیا گیا جس میں طالب علموں کو شارٹ فلم،پینٹنگ،فلم میکنگ اور فائن آرٹ سمیت اداکاری سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔



ڈیرہ اللہ یار، پانی بحران شدید، بچے خواتین ڈبے اٹھائے گلی گلی سرگرداں

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں پینے کے پانی کا بحران سنگین صورت اختیار کر گیا شہری شدید گرمی میں پانی کی بوند بوند کو ترس گئے خواتین بچے گیلن اٹھا کر گلی گلی پانی کے حصول کے لیے سرگرداں بھنگر کالونی میں حصول پانی کے لیے نکلا بچہ ٹینکر کی زد میں آکر جان سے گزر گیا شہر بھر میں پانی کے لیے صدائیں بلند ہوگئیں۔



مخصوص لابی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے پارٹی کیخلاف پروپیگنڈے میں مصروف ہے، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک مخصوص لابی اپنی سیاسی ناکامیوں پر پردہ پوشی کے لئے نیشنل پارٹی کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگینڈے میں مصروف ہے۔