کوئٹہ،مقامی ہوٹل کی جانب سے طلباء وطالبات کیلئے ورکشاپ کاانعقاد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ سریناہوٹل کی جانب سے مختلف کالجز کی طلباء اور طالبات کے لئے آرٹس کی مختلف شعبوں سے متعلق آگاہی کے حوالے ایک روزہ ورکشاب کا انعقاد کیا گیا جس میں طالب علموں کو شارٹ فلم،پینٹنگ،فلم میکنگ اور فائن آرٹ سمیت اداکاری سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔



ڈیرہ اللہ یار، پانی بحران شدید، بچے خواتین ڈبے اٹھائے گلی گلی سرگرداں

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں پینے کے پانی کا بحران سنگین صورت اختیار کر گیا شہری شدید گرمی میں پانی کی بوند بوند کو ترس گئے خواتین بچے گیلن اٹھا کر گلی گلی پانی کے حصول کے لیے سرگرداں بھنگر کالونی میں حصول پانی کے لیے نکلا بچہ ٹینکر کی زد میں آکر جان سے گزر گیا شہر بھر میں پانی کے لیے صدائیں بلند ہوگئیں۔



مخصوص لابی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے پارٹی کیخلاف پروپیگنڈے میں مصروف ہے، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک مخصوص لابی اپنی سیاسی ناکامیوں پر پردہ پوشی کے لئے نیشنل پارٹی کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگینڈے میں مصروف ہے۔



ملین مارچ حکمرانوں سے نجات کا باعث ہوگا، حکومت عوام پر بوجھ بن چکی ہے، غفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ملین مارچ اسلام آباد جعلی حکمرانوں کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہونگے جنہوں نے ملک پر قرضوں کے بوجھ مہنگائی معاشی بد حالی جیسے تحفے غریب عوام کو دیئے نوے دن میں تبدیلی کے دعوے داروں کے دعوے دھرے دھرے رہ گئے ایک سال میں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئے۔



بلوچستان کے 11جیلوں میں موجود قیدیوں کی اسکریننگ، 29قیدیوں میں ایڈز وائرس کا انکشاف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان کی گیارہ جیلوں میں 2300قیدیوں کی اسکریننگ مکمل 29قیدیوں کے ایچ ائی وی میں مبتلا ہونے کا انکشاف صوبائی ایڈز کنڑول پروگرام نے مریض قیدیوں کا علاج شروع کردیا گیا۔



قیدی شاخ کا پانی بند،نصیر آباد میں بھی پانی بحران، عوام سڑکوں پر نکل آئے، قومی شاہراہ بند کرنیکی دھمکی

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ اللہ یار: محکمہ آبپاشی کی ہٹ دھرمی برقرار قیدی شاخ کو پانی کی ترسیل ایک بار پھر روک دی ڈیرہ اللہ یار میں پینے کے پانی بحران منڈلانے لگا تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آرہا ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کے احکامات کے باوجود قیدی شاخ کے دروازے بند کرکے قیدی شاخ پٹ فیڈر کینال سے پانی کی ترسیل بند کردی ہے۔