وزیراعلیٰ نے مختلف کیڈر کے افسران کی ترقی کی منظوری دیدی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارش پر سرکاری محکموں کے مختلف کیڈر کے افسران کی ترقی کی منظوری دے دی جن میں محکمہ ہائی ملازمتوں عمومی نظم ونسق بی ایس ایس کیڈر کے0 3 افسران کی گریڈ 19 سے 20، 04 افسران کی گریڈ 18 سے19, 06 افسران کی انڈر سیکریٹری سے ڈپٹی سیکرٹری پر ترقی، 11 افسران کی گریڈ 17 سے گریڈ 18، 07 افسران کی پی ایس سے سیکشن آفیسر پر ترقی، 15 افسران کی سپریٹنڈنٹ سے سیکشن افسر پر ترقی کی منظوری دی ہے



یوریا کھاد کی ترسیل روکنے کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی :یوریا کھاد کی ترسیل روکنے کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی کا احتجاج مل کے مقام پر کوئٹہ تفتان آر دی ڈی شاہراہ بلاک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مزاکرات کے بعد احتجاج ختم جمعہ کے زمیندار ایکشن کمیٹی کی کال پر مل کے مقام پر کوئٹہ تفتان آ ر سی ڈی شاہراہ کو بلاک کر دیا گیا



صحافیو ں کے تحفظ ، ڈیجیٹل سیکیوریٹی ،نفسیاتی و سماجی معاونت اور معروضیت پر مبنی رپورٹنگ کے بارے میں تربیتی ورکشاپ

| وقتِ اشاعت :  


صحافیو ں کے تحفظ ، ڈیجیٹل سیکیوریٹی ،نفسیاتی و سماجی معاونت اور معروضیت پر مبنی رپورٹنگ کے بارے میں تربیتی ورکشاپ کوئٹہ :سنٹر فار پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ انیشیٹوز (سی پی ڈی آئی)کے زیر اہتمام اور یورپی یونین کے مالی تعاون سے صحافیوں کے تحفظ، ڈیجٹیل سیکورٹی اور نفسیاتی و سماجی معاونت کے عنوان سےمنعقدشدہ تین… Read more »



نمائش چورنگی پر پولیس موبائل نذرآتش، ایس پی سمیت کئی پولیس اہلکار زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی میں نمائش چورنگی پر مظاہروں میں شام کو شدت آ گئی جس کے نتیجے میں مشتعل افراد نے ایک پولیس موبائل کو نذرآتش کردیا جبکہ پتھراؤ سے ایس پی سمیت کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔



یاسین ملک کی سزا سے متعلق فیصلہ محفوظ

| وقتِ اشاعت :  


بھارتی میڈیا کے مطابق جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کو دہشتگردوں کی مالی معاونت کے جھوٹے مقدمے میں مجرم قراردیتے ہوئے آج سزا سنائی جانی تھی۔ نئی دہلی میں بھارت کی بدنام زمانہ تحقیقاتی ایجنسی کی خصوصی عدالت نے یاسین ملک کی سزا سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج سہ پہرسنایا جائے گا۔