ملک میں “تسلسل” کا فیصلہ ہوگیا،5 یا 10 برس کا تعین آئین کے مطابق ہوگا، راناثنااللہ

| وقتِ اشاعت :  


انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مری میں بڑوں کے درمیان اہم بیٹھک ہوئی ہے جس میں یہ فیصلہ کیا گیا، بہرحال جو بھی ہوگا آئین کے مطابق ہوگا، کچھ لوگوں کو اس پر شک تھا لیکن ہمیں اس کا پہلے سے ہی علم تھا۔



بنوں میں ایف سی مرکز پر حملہ، جھڑپ میں چار پولیس اہلکار زخمی، پانچ دہشت گرد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں آج صبح سویرے دہشت گردوں نے ایف سی کے مرکز پر حملہ کیا، خود کش دھماکے کے بعد مسلح افراد مرکز کے اندر داخل ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اس حملے میں اب تک ایک ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہلکار اور تین شہری زخمی… Read more »



پاکستان آئندہ سال امریکہ کو 600 ملین ڈالر کی مچھلی برآمد کرے گا

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان کو امریکا میں 4 سال کے لیے مچھلی برآمدات کی اجازت مل گئی۔وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار کہتے ہیں یہ اجازت پاکستانی سی فوڈ کے اعلٰی معیار کا عالمی اعتراف ہے۔ آئندہ سال مچھلی کی برآمدات 600 ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔



ٹرمپ کی نوبیل نامزدگی: واشنگٹن اسلام آباد کے قریب، نئی دہلی سے دور،امریکی اخبار

| وقتِ اشاعت :  


امریکی اخبار نےکہا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بات ماننے کے بجائے ہٹ دھرمی اختیار کرنے اور نوبیل امن انعام کےلیے انہیں نامزد کرنے سےگریز کے سبب ٹرمپ مودی تعلقات میں تناؤ بڑھا۔



اسلام آباد، سیلاب متاژرین کیلئے چیریٹی میچ، جمال رئیسانی کی ٹیم 2-4 سے فتح

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد :  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جناح فٹبال اسٹیڈیم میں ایک خصوصی چیریٹی فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق پاکستانی انٹرنیشنل فٹبالرز نے بھرپور حصہ لیا۔ میچ میں دو ٹیموں نے شرکت کی: “ڈپلومیٹک اسٹارز” اور “پاکستان ویٹرنز”۔



ایک سال میں ایسے اقدامات کروں گی کہ اگر اگلے سال سیلاب آئے تو تباہی نہ ہو،مریم نواز

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: صوبہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ نئے ڈیمز اور ریزر وائر بنانے سمیت جو کرنا پڑا کریں گے اور ایک سال میں ایسے اقدامات کروں گی کہ اگر اگلے سال سیلاب آئے تو تباہی نہ ہو۔



دریائے چناب، راوی اور ستلج بپھر گئے، پنجاب میں سیلاب سے تباہی، کئی اضلاع زیرآب، اموات 20 ہوگئیں

| وقتِ اشاعت :  


بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور شدید بارشوں کے باعث دریائے راوی، چناب اور ستلج بھپر گئے جس کے باعث سیلاب نے پنجاب میں تباہی مچا دی، کئی اضلاع زیر آب آگئے اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ مال مویشی سیلاب کی نذر ہوگئے، اب تک 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔