مولاناعلی محمد ابو تراب کی اغواء کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی مذمتی بیان میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنماء مولاناعلی محمد ابو تراب کی اغواء کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی اور اس حوالے سے آج شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں ،بیان میں کہاگیاکہ موجودہ حکمران اور انتظامیہ عوام کی جان ومال کی تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ۔



گوادر سر کاری اراضی سیکنڈل کیس نیب نے بورڈ آف ریونیو کے حکام کو طلب کر لیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : نیب بلوچستان نے گوادر میں سرکاری اراضی پر قبضے کے سیکنڈل میں سینئرممبر بورڈ آف ریونیوبلوچستان اقبال کھوسہ کو طلب کرلیا زمینوں کے ریکارڈ اور موجودہ صورتحال کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی ۔



رواداری کے فقدان سے معاشرے میں فکری انتشار پیدا ہورہا ہے، گورنر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے ہمارے معاشرے میں فکری انتشار اور سماجی تناؤ رواداری اور بھائی چارے کے فقدان کے باعث پیدا ہورہا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ جمہوری رویوں اور امن وآتشی کی فضا کو قائم رکھا جائے تاکہ معاشرے میں مزید استحکام اور باہمی اعتماد پیدا ہوسکے۔



امان اللہ کاسی کو خراج تحسین پیش مظلوم و محروم قوتیں ملکر حقوق کی جدو جہد کریں ،اصغر اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو یہ 20 کروڑ عوام کی بدقسمتی ہوگی ، جب تک مظلوم محروم قوتیں مل کر مشترکہ جدوجہد نہیں اپنائیں گے ، مزید پستی مقدر بنے گی۔



حکومت بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات فراہم کرے، اے این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ڈسٹرکٹ چیئرمینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چار سال گزرنے کے باوجود بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے گئے جس کی وجہ سے ہمیں عوامی مسائل حل کرنے میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہاہے ۔



بیگم کی بیماری کی آڑ میں نوازشریف کا واپس نہ آنا غیرمناسب ہے، خورشید شاہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو ملک میں رہ کر نیب ریفرنسز کا سامنا کرنا چاہئے کلثوم نواز کی بیماری کی آڑ میں ان کا وطن واپس نہ آنا غیرمناسب ہے۔



باچا خان کے فکر پر عمل کر کے ملک میں امن کا قیام ممکن ہے،اے این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری ہونے والے بیان میں خدائی خدمتگار ملک امان کاسی کو ان کی تیسری برسی پر بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک امان نے زندگی بھر فکر باچا خان سے وابستہ رہ کر پشتونوں کے حقوق کے حصول کے لیے اور جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں نئی نسل کو ان کی جدوجہد اور قربانیوں سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے ۔