نواز شریف نے پیپلز پارٹی کی حکومت بچانے کیلئے اپنی مقبولیت داؤ پر لگائی، سعد رفیق

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی مسلم لیگ (ن) سے شکایات درست نہیں کیونکہ نواز شریف نے پیپلز پارٹی کی حکومت بچانے کے لئے اپنی مقبولیت داؤ پر لگائی۔



پرویز مشرف کے بنائے ہوئے نیب پر ہمیں اعتماد نہیں، مولانا فضل الرحمان

| وقتِ اشاعت :  


ملتان: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے دور میں بنے نیب پر ہمارا کوئی اعتماد نہیں تاہم آمر کی تخلیق کو تحقیقات کا آزادانہ موقع دیا جائے گا۔



پاکستان اسٹیٹ آئل سے تیل چوری ہونے کا انکشاف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں واقع پاکستان اسٹیٹ آئل سے تیل چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر پی ایس او ملازمین سمیت پانچ افراد کوگرفتار کرلیا ۔ ایف آئی اے کرائم سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان اسلم کی سربراہی میں سروے144کے قریب واقع پی ایس او کوئٹہ کے آئل ڈپو پر چھاپہ مارا ۔



محکمہ پولیس میں افسران کی کمی اکثر اضلاع میں سینئرز کی جگہ جونیئر افسران تعینات

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : محکمہ پولیس میں اصلاحات ناگزیر نظام کی کمزوری یا افراد کی قلت بلوچستان کے بیشتر اضلاع کے ضلعی سربراہان ( ایس ایس پیز) کی جگہ پرجونیئر پولیس افسران ( ڈی ایس پیز ) براجمان، امن و امان کی بہتری پر منفی اثرات وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے نوٹس لینے کی اپیل ۔



بلوچستان کے تمام سر کاری ملازمین کی شناختی کارڈ کی تصدیق کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگ زیب حق کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پی ایس ڈی پی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان نصر اللہ جان ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈاکٹر عمر بابر سمیت تمام انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔