کم و بیش گزشتہ بیس ، بائیس سالوں کے دوران بلوچستان میں جاری شورش اور کشیدگی جو غیرجانبدارانہ مکتبہِ فکر کے مطابق مقتدرہ کی جانب سے بلوچ قوم سمیت ملک کی مظلوم اقوام کے ساتھ سماجی ، معاشی اورثقافتی نا انصافیوں کے خلاف اور بلوچ قومی بقا و سلامتی کو قائم و دائم رکھنے کے… Read more »
ہم مسٹر بھٹّو پر بلاجواز تنقید شروع کر دیں تو یہ اقدام جانبدارانہ طرزِ سوچ پر مبنی ہونے کے سبب قطعی طور پر مناسب نہیں ہے مگر یہ ایک تابندہ حقیقت ہے اور سیاست کی تاریخ کی نہ صرف جزوِ لاینفک بلکہ روز روشن کی طرح سب پر عیاں ہے کہ پی پی اور بی ایس او کم و بیش ایک ہی دور کی پیداوار ہیں۔
مولانا نیاز محمد درانی 1939ء میں پیدا ہوئے، وہ ایک عالم دین، اسلامی سکالر، سیاست دان، سماجی کارکن اور قبائلی رہنما تھے۔ انہوں نے مولانا عبداللہ اجمیری، علامہ جلال الدین غوری اور مولانا عبدالغفور بلوچ جیسے عظیم علماء سے تعلیم حاصل کی۔ اس کے علاوہ بر صغیر کے عظیم عالم، مولانا ادریس کاندھلوی کی شاگردی کا بھی شرف حاصل کیا۔ تعلیم کی تکمیل کے بعد 1960 کی دہائی کے اوائل میں پاکستان آرمی میں بطور مذہبی استاد شامل ہوئے۔ بعد ازاں آرمی چھوڑ کر جمعیت علمائے اسلام کے پلیٹ فارم سے میدان سیاست میں قدم رکھا۔ 70 کی دہائی میں ذوالفقار علی بھٹو (پاکستان پیپلز پارٹی) کی حکومت کے خلاف سیاسی تحریک اور قادیانیوں (جنہیں 1973 کے آئین میں غیر مسلم قرار دیا گیا ہے) کے خلاف تحریک ختم نبوت میں انہوں نے کردار ادا کیا۔ وہ جنرل ضیاء الحق کے مارشل لاء کے خلاف بھی کھڑے ہوئے اور جمعہ اور عید کے خطبات میں کھل کر مارشل لاء کی مخالفت کی (خان، 2012)۔
بلوچستان کو سیاسی مسائل کے ساتھ ساتھ ایک بہت بڑے تعلیمی بحران کا بھی سامنا ہے جو ہربدلتے لمحے کے ساتھ شدّت اختیار کرتا جا رہا ہے جس کے پیچھے تاریخی اور نوآبادیاتی عوامل بھی کارفرما ہیں۔
بلوچستان سے تعلق رکھنےوالا تائیکوانڈو کے نوجوان کھلاڑی نثار احمد نے ایران میں تائیکوانڈو کے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا اور گولڈ میڈل حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کیا۔
اس سال جون میں بلوچستان کے شہر گوادر میں چائنا پاکستان فرینڈ شپ ہسپتال (سی پی ایف ایچ) کو باضابطہ طور پر پاکستان کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک ) کے فریم ورک کے تحت ایک اہم ذریعہ معاش کے منصوبے کے طور پر، یہ جدید جامع ہسپتال، 150 بستروں پر مشتمل ہے جس میں ایک انتہائی نگہداشت یونٹ ( آئی سی یو)، ایک نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹ (این آئی سی یو )، اور چار مکمل طور پر لیس آپریٹنگ کمرے ہیں۔ یہ روزانہ 900 سے زیادہ مریضوں کی خدمت کرتا ہے اور تقریباً 300 مقامی لوگوں کو ملازمت فراہم کرتا ہے۔ ہسپتال کے پاکستانی پراجیکٹ ڈائریکٹر فہد محمد نے بتایا کہ پورے بلوچستان میں کوئی دوسرا ہسپتال نہیں جو اس جیسے بین الاقوامی معیار پر پورا اترتا ہو جس سے بلوچستان کے عوام کو فائدہ پہنچے۔
بلوچستان حکومت کی جانب سے پاس کیے گئے حالیہ اضافی بجٹ اور سینکڑوں طلباء کو بیرون ملک ممتاز اداروں میں بھیجنے کے فیصلے کو انتہائی مثبت اقدام قرار دیا جا رہا ہے لیکن دوسری طرف بلوچستان کی اپنی یونیورسٹیاں اپنے فیکلٹی اور عملے کو تنخواہ دینے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔
موسمیاتی تبدیلی (کلائمینٹ چینج) نے ایک آسیب کی طرح پوری دنیا کو جھکڑ رکھا ہے، دنیا کے بیشتر ممالک اس وقت موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہوئے ہیں، سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ موسمیاتی تبدیلی میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد بھی نہیں لیکن متاثر ہونے والے ٹاپ ٹین ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے.