کتنی تلخ ہے یہ حقیقت کہ دنیا کا سب سے ذیادہ مظلوم طبقہ وہ محنت کش طبقہ ہی رہا ہے جو ہمیشہ اس کائنات کے دروبام سجاتارہا۔جو ذرہ خاک کو خوبصورت بنانے کیلئے اپنا خون بہاتا رہا۔ انسانیت نے پتھر سے جوہر (atom)کے عہد تک کا طویل فاصلہ جس طبقے کے کاندھوں پر سوار ہوکر طے کیا ہے۔وہی مظلوم طبقہ وہی مخلوق فروا ں۔محنت کش ہی رہا ہے۔ یکم مئی1886ء کو شکاگو میں جو کچھ ہوا۔وہ تاریخ کا نہ ختم ہونے والا تابناک حصہ ہے جو رہتی دنیا تک زندہ جاوید رہے گا تاریخ نے کتنے ہی موڑ کاٹے۔
یوم مئی مزدوروں کی یکجہتی کا دن
علی بخش جمالی | وقتِ اشاعت :