کورونا وائرس، عوام توبہ استغفار کریں

| وقتِ اشاعت :  


عالمی منظرنامہ کے حقائق دیکھیں تو اس میں کوئی شبہ نہیں کہ انسان بوکھلاہٹ کا شکار ہے اپنا دماغی توازن کھو بیٹھا ہے، پوری دنیا کی مارکیٹیں بند ہیں، آبادیاں کی آبادیاں جیلوں میں تبدیل ہوکر رہ گئی ہیں، کارخانے، ٹریفک، ریل و ہوائی ٹریفک کے پہیے جام ہیں، ساری دنیا کی معیشت ٹھپ ہوکر رہ گئی، انسانی دماغ اور اس کے کنٹرول کی قلعی کھل گئی ہے، ہر طرف دہشت کا راج ہے خوف کا ماحول ہے، ہر شخص کے زہن میں کرونا اور اس کی ہلاکت خیزی کا تصور ہے پوری دنیا نے خود محدود سے محدود اور محصور کرلیا ہے حتیٰ کہ ان ممالک نے بھی خود کو بند کرلیا جو ابھی تک کرونا کی ہلاکت خیزی سے بچے رہے ہیں، آخر اتنا غیرضروری خوف و ہراس کیوں اور کیسے پھیل گیا؟ ساری دنیا کے اعلیٰ دماغ مفلوج ہوکر کیوں رہ گئے؟ کیا یہ کسی نئے عالمگیر ورلڈآرڈر کی حکمت عملی ہے؟



کرونا وائرس اور البرٹ کاموس

| وقتِ اشاعت :  


کتابوں سے محبت کرنے والی ایک شخصیت کے بارے میں آج خیال تھا کچھ ذکر ہوجائے لیکن اس سے پہلے ہم چاہتے ہیں ان ڈاکٹرز کو سلام پیش کریں جو تمام ممکنہ خطرات کے باوجود ایک انسانی جذبہ اور لگن کے ساتھ پوری دنیا میں “کرونا وائرس” جیسی بلا یا وبا سے نبرد آزما ہیں… Read more »



کروناوائرس کے خلاف جدوجہد۔۔ ایک قومی فریضہ

| وقتِ اشاعت :  


پوری انسانیت کرونا وائرس جیسی ہولناک بیماری کا شکار ہے۔ چین سے شروع ہونے والی وبا نے کیا امریکہ اور کیا یورپ، پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔سپر طاقتیں اور ترقی یافتہ ممالک سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں رہا۔ اب تک دنیا کے طول عرض میں 3لاکھ سے زائدافراد اس سے متاثرہوچکے ہیں جبکہ 13ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پوری دنیا میں کائنات کے خالق، مالک اور پروردگار کے بندے بہت بڑی آزمائش سے دوچار ہیں۔



عالمی طاقتوں کی ذمہ داریاں

| وقتِ اشاعت :  


کرونا کی صورت میں تمام دنیامیں بسنے والے انسانوں کو ایک قہر کا سامنا ہے۔پوری دنیا اب تک تقریباََ 6 لاکھ افراد کرونا وائرس سے متاثرہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 27ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔دنیا کے 199ممالک اور علاقے کرونا کے شکنجے میں ہیں اور تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہے ہیں۔ حتیٰ کہ امریکہ اور چین جیسی طاقتور ریاستیں کرونا کے اثرات سے بری طرح متاثر ہیں۔



انسانی وباء،زمینی خدا،فرسودہ نظام

| وقتِ اشاعت :  


شکوہ تو عوام سے کیا جارہا ہے کہ وہ اس خطرناک وباء کا تمسخر اڑارہے ہیں اور اسے سنجیدگی سے نہیں لے رہے مگر گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی سنجیدہ گفتگو سنی تو عوامی مزاج کی جو برآمدگی کی سوچ ہے پھر تو عوام پرہی ترس آرہا ہے کہ وہ اب بھی نظام اور قدرت کے سہارے کوئی کرشمہ دیکھنے کے منتظر ہیں،خدا کرے کہ کوئی ایسا چمتکار ہوجائے اور اس وباء سے پاکستان اس طرح متاثر نہ ہوجس طرح سے اس انتہائی مہلک مرض نے دنیا کے اہم ترین ممالک کو شدید متاثرکرکے رکھ دیا ہے۔ اس وقت دنیا کیلئے یہ وباء ایک چیلنج بن چکا ہے جسے ایک بڑی جنگ سمجھ کر اس سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل کو نہ صرف بروئے کار لایاجارہا ہے بلکہ آئندہ چند سالوں میں جومعاشی صورتحال درپیش ہوگی اس کیلئے بھی پیشگی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ اٹلی میں اس وقت سب سے زیادہ خوفناک صورتحال ہے جہاں اموات کی شرح روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں میں ہے۔



جنگ زدہ بلوچستان کی داستان

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کئی اعتبار سے پاکستان کا نہایت منفرد صوبہ ہے۔ صوبے میں اکثریت بلوچوں کی صدیوں سے آباد ہے۔ آثار قدیمہ کی دریافتوں سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ بلوچستان میں پتھروں کے دور میں بھی آبادی تھی۔ مہر گڑھ کے علاقہ میں سات ہزار سال قبل مسیح کے زمانہ کی آبادی کے نشانات بھی ملے ہیں۔ سکندر اعظم کی فتح سے قبل بلوچستان کے علاقہ پر ایران کی سلطنت کی حکمرانی ہوتی تھی۔ اور ان کے اونٹ گھوڑے بہت مشہور تھے۔



نصیر آباد……کورونا وائرس کیلئے انتظامات

| وقتِ اشاعت :  


کمشنر نصیرآباد ڈویڑن عابدسلیم قریشی ڈپٹی انسپکٹر جنرل نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکٹر ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر نصیرآباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر ایاز جمالی اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی غلام حسین بھنگر تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ ایس ڈی پی او نصیرآباد ملک غازی عبدالغفار سیلاچی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر گلاب خان شیخ ایس ایچ او صدر ڈیرہ مراد جمالی سید حیدر شاہ ایس ایچ او سٹی ڈیرہ مراد جمالی سکندر سعید عمرانی سب سے بڑھ کر ایس ایس پی کے پی اے غلام علی ابڑو جن کے پاوں کا آپریشن ہوا ہے۔



کورونا وائرس اور ہمارے حکمران

| وقتِ اشاعت :  


کورونا وائرس ووہان چائنا سے شروع ہوکر ایران سے ہوتے ہوئے بالآخر ہمارے وطن عزیز پہنچ ہی گیا۔ چائینیز ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس اسٹاف نے جس جذبہِ حبْ الوطنی و انسانیت کی خدمت سے سرشار ہوکر اس جنگ میں کھود پڑے انھیں تاریخ ہمیشہ سنہرے الفاظ سے یاد کرے گاوہ شوہر اپنے ڈاکٹر بیوی کو شیشے کے دوسری طرف الوداع کرکے آنسو بہا دیتا ہے اور ڈاکٹر بیوی اپنے شوہر کو تسلّی دیتی ہے کہ میں اپناقومی فریضہ نبھانے کے لیے اپنی ہر کشتی کو جلا کر نکل پڑی ہوں۔



اسلام،قبائلیت،شخصیت پرستی،نظریہ اور کورونا وائرس

| وقتِ اشاعت :  


کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر کے ہم اس غلط فہمی میں بیٹھے ہیں کہ بلی ہمیں نقصان نہیں پہنچائے گا،سمجھ نہیں آ رہا کہ اس عمل کو سادگی کا نام دیا جائے،بے حسی،جہالت، خوش فہمی یا پھر معاشرتی نا اہلی کہا جائے ؟ہر طرف کرونا کی چیخ و پکار ہے،کورونا انسانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہی ہے،ہم عوام ہیں کہ احتیا طی تدابیر تک اختیار نہیں کر رہے۔ کیا ہمیں اپنے بچوں کی جانیں عزیز نہیں؟یقینا نہیں اگر ہوتیں تو ہم حکومتی ہدایات پر ضرور عمل کرتے۔میں کورونا وائرس کو لیکر خضدار شہر کو چار طبقات میں تقسیم کر کے عوام کو اس جانب متوجہ کرونگا کہ وہ کورونا وائرس سے متعلق حکومتی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔



کرونا وائرس اور مکران

| وقتِ اشاعت :  


چائنا کے شہر ”ووہان“ میں تین ہزار سے زائد ہلاکتوں کے بعد اب کرونا ایران اور اٹلی میں انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہا ہے۔ کیونکہ اٹلی اور ایران میں روزانہ سیکڑوں افراد کرونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار رہے ہیں۔ ووہان سے یہ وائرس اب مشرق وسطیٰ، یورپ، امریکہ اور جنوبی ایشیا کے کئی ممالک میں پھیل چکا ہے۔ دنیا کے بڑے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہونے کی وجہ سے کاروبارِ حصص میں مندی کا رجحان برقرار ہے، اور پاکستان سمیت کئی متاثرہ ممالک میں اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان کے باعث سرمایہ کاروں کے کھربوں روپے ڈوب چکے ہیں۔